ہم غازی ملت کے خواب کو ہرصورت شرمندہ تعبیر کریں گے،عبدالقیوم نیازی
اسلام آباد( وقائع نگار) آزادجموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ
بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان الحاق پاکستان کے داعی عظیم رہنماء تھے ۔غازی ملت کی برسی پر اپنے خصوصی بیان میں
سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو غازی ملت کی رہائش گاہ آبی گزرگاہ میں قرارداد الحاق پاکستان منظور ہوئی تھی
جس کی روشنی میں کشمیریوں نے اپنی عظیم جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جہاد کے ذریعے آزادکشمیر کو آزاد کروایا
اور اسوقت یہ علاقہ بیس کیمپ کے طور پر موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے جائز حق خودارادیت کے لئے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ رنگ لائیں گی
اور وہ بھارتی استبداد سے آزاد ہو گا اس جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ہ۔ارے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
ہم غازی ملت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور ساری ریاست جموں وکشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو گا ۔
انہوں نے آزادکشمہر کی پارلیمانی جدوجہد اور تعمیر وترقی میں غازی ملت کے کردار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا