بھارت اور اسرائیل دونوں دہشتگرد ریاست کا روپ دھار چکے ہیں،چوہدری یٰسین

بھارت اور اسرائیل دونوں دہشتگرد ریاست کا روپ دھار چکے ہیں،چوہدری یٰسین
برمنگھم ( کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ

مسلہ کشمیر اور مسلہ فلسطین کا حل وقت کا تقاضا ہے بھارت اور اسرائیل دونوں ممالک عالمی دہشت گرد ریاست کا روپ دھار چکے ہیں

بھارت حریت قیادت کو ختم کرنے کے لیے مودی عدالتوں کا سہارا لے رہا ہے تو اسرائیل حماس قیادت کو ختم کر رہا ہے

سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک فریڈم فائٹر تھے ان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور یہ حملہ ایران کی سالمیت پر بھی حملہ ہے

اس طرح کے اقدامات سے آزادی کی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے آج بانی صدر آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابرہیم خان کی برسی کے موقع پر ان کی جد وجہد اور ریاست کے لیے خدمات پر۔

انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ ریاست کی قد آور شخصیات تھیں جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم منزل پا سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستانی و کشمیری تارکین وطن اور ٹیم سی ایم وائی کی جانب سے برمنگھم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں اور اقوام متحدہ کی خاموشی دنیا کو تقسیم کر رہی ہے اور یہ عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے

انہوں نے کہا کہ ڈائس پورہ اور ٹیم سی ایم وائی بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کے بنیادی حق آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا یہ آزادی لے کر رہیں گے

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق لڑ رہےہیں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں

ان کے تمام مسائل صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے علم میں لاؤں گا انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کشمیریوں سے لازوال وابستگی ہے

جس کا اظہار عملاً عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں سامنے آ چکا ہے تارکین وطن کے مسائل حل کروائیں گے

بھارت اور اسرائیلچوہدری یٰسینچیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداریدہشتگرد ریاست کا روپصدر پاکستان آصف علی زرداریعوامی ایکشن کمیٹی