پاکستان سویٹ ہوم کےچیئرمین زمرد خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی پورے عزم سے جاری ہے
ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر ہماری رگ وجان میں موجود ہے 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی
جسے کشمیریوں نے مسترد کردیا 5 اگست کو یوم استحصال منایا جاے گا اور اسلام آباد میں ایک بھرپور پروگرام منعقد کیا جاے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا حریت کانفرنس کے وفد میں حریت کانفرنس کے سنیر راہنما الطاف احمد بٹ حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق بٹ اور امتیاز وانی شامل تھے
اس موقع پر 5 اگست کو اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم اور حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے انعقاد پر مشاورت کی گی زمرد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کے مذموم حربے ناکام ہوں گے
اور کشمیریوں کو ازادی کی منزل مل کررہے گی بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا اس موقع پر الطاف احمد بٹ نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ
5 اگست 2019 کو بھارت نے آہین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی اور مودی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوے کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی
جسے کشمیریوں نے قبول نہیں کیا اور مودی کے ان غیر آئینی اقدامات کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ
کشمیری عوام ازادی اور تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور پاکستان کو اپنی منزل قرار دیتے ہیں بھارت نے کشمیریوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کےلیے تمام تر حربے آزمائے لیکن اسے کامیابی نہ ہوسکی
5 اگست کو مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی یوم استحصال منا کر بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کریں گے
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس مشتاق بٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے مشکور ہیں جو کشمیر کاز کےلیے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں
بھارت کشمیریوں کی منزل کھوٹی نہیں کرسکتا کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کر ہی خطے میں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے