تقوی انسان کو رب کی پسندیدہ صفات سے مزین کردیتا ہے،عطیہ نثار
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)تمام ،عبادات ،سرگرمیاں ، معاملات ،اخلاق سے مومن کی پہچان ہے ۔اس کا ہر عمل اللہ رب العزت سے منسوب ہوتا ہے ۔ ایک مومن کی نماز ،قربانی ،جینا ،مرنا سب اللہ کے لئے ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے لاہور میں فیصل آباد اور لاہور کے ارکان جماعت کی دو روزہ تربیت گاہ کے پہلے دن کے سیشن میں اپنے خطاب میں کیا
انہوں نے کہا کہ مومن کا ایمان دراصل یقین کی وہ حد ہے جس پر عمل بدل جائے ۔ اللہ پر یقین محکم انسان کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ بدل دینے والا ایمان مطلوب ہے ۔قبل ازیں تربیتی ورکشاپ کے آغاز میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نو منتخب ناظمہ صوبہ پنجاب نازیہ توحید سے حلف لیا اور ان کے لیے استقامت کی دعا کی ۔دریں اثناء
سابقہ ناظمہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات میں بے معنی چیزوں کی کوئ جگہ نہیں- جب ہم بے مقصد باتوں میں الجھتے ہیں تو اصل مقصد سے ہٹ جاتے ہیں ۔مقصدیت سے جڑنے کے لیے اپنے متعین دائرہ کار میں سفر ضروری ہے
شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے گئے۔دو روزہ تربیت گاہ میں لاہور اور فیصل آباد سے ارکان شریک ہیں.
تقوی انسان کو رب کی پسندیدہ صفات سے مزین کردیتا ہے،عطیہ نثار