کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،چوہدری یاسین
برمنگھم(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین نےکہا ہے کہ
بھارت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 35A.370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے
اس لیے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال بھرپور انداز میں منا کر دنیا کے سامنے ثابت کر دیں کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی
اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی مسلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تارکین وطن کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین کے ذریعے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں اور فوجی چھاؤنیاں بنا رہا ہے اور اسرائیل کی طرح حریت قیادت کو پابند سلاسل کر کے ان کا ماضی کی طرح عدالتی قتل کرنا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد سیکولرازم کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے حقیقت حال یہ ہے کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں
انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران کشمیری و پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں وکارکنوں نے جو محبت خلوص اور جس طرح شاندار استقبالیہ تقریبات کا انعقاد کر کے عزت افزائی کی وہ میری زندگی کا سرمایہ ہے
انہوں نے کہا کہ ڈائس پورہ نے مسلہ کشمیر کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یہ مظلوم کشمیریوں کی اصل طاقت ہیں