موسٹ سینئر وزیر کاچنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کادورہ، والہانہ استقبال 

موسٹ سینئر وزیر کاچنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کادورہ، والہانہ استقبال

برنالہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)موسٹ سینئر وزیر/وزیرداخلہ حکومت آزادکشمیرکرنل ریٹائرڈ وقار احمد نورنے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کادورہ کیا، ادارہ میں پہنچنے پر چنار ٹیم برنالہ نے والہانہ استقبال کیا.

قومی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں وزیر حکومت نے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کے لان میں اپنے دست مبارک سے پودا لگایا.

اور قومی شجر کاری مہم کے اس مشن میں حصہ لینے پر چنار ٹیم برنالہ کا شکریہ ادا کیا. بعد ازاں انہوں نے چنار فری ڈائلسز سنٹر برنالہ برانچ کا وزٹ کیا

ادارے کی انتظامیہ نے ادارے کی اب تک کی کارکردگی کے متعلق مکمل بریفنگ دی. اور مستقبل کے حوالے سے اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا.

جن کے تعاون سے یہ خوبصورت ادارہ فری سہولیات فراہم کر رہا ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا.

چنار ٹیم برنالہ سے عبدالجمیل جنجوعہ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر. چوہدری عبدالناصر بوکن.چیف آفیسر ذوالفقار چاڑ. صوبیدار محمد صدیق آزاد مغل.

ذوالفقار علی مغل باڑہ..کامران یونس جرال. حاجی عدالت خان. اور چوہدری عتیق الرحمان برسالوی. و دیگر موجود تھے.

شجر کاری کے اس افتتاحی تقریب میں ممبران ضلع کونسل. معززین علاقہ. مختلف محکمہ جات کے افیسران. اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی.

چنار ٹیم برنالہ کے ذمہ داران نے وزیر حکومت کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور. اور تمام معززین کی آمد کا شکریہ ادا کیا.

چنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہموسٹ سینئر وزیر کاچنار فری ڈائیلائسز سنٹر برنالہ برانچ کادورہموسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نوروالہانہ استقبال