برزخ ڈرامہ حیا سوز ، پاکستانی ثقافت وکلچر کے خلاف اور آئین پاکستان سے متصادم ہے،ثمینہ سعید

برزخ ڈرامہ حیا سوز ، پاکستانی ثقافت وکلچر کے خلاف اور آئین پاکستان سے متصادم ہے،ثمینہ سعید

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے پاکستان میں بننے والے ڈرامے برزخ کی فحش کہانی اور غیر اخلاقی مناظر پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے-
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ “برزخ”ڈرامہ، پاکستان میں بننے والی ویب سیریز جسے بھارتی چینل کے لیے بنایا گیا ہے لیکن پروڈکشن سے لے کے لوکیشن ،اداکاروں اور کاسٹ تک سب کچھ پاکستانی ہے۔
یہ ڈرامہ فحاشی اور بے حیائی کا منبع ہے-اس ڈرامے میں LGBT کے اسی موضوع کو تقویت دی گئ ہے جسے پاکستان میں پہلے قانونی شکل دینے کی کوشش کی گئ لیکن عوام کی سخت مذمت کے بعد اب دیگر ذرائع سے پروموٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے-
ہم جنس پرستی ،جادو ٹونے،چھوٹے بچوں کے کردار کو جنسی مناظر سے آلودہ کرنا اور کھلے عام بے حیائی کے مناظر ہر درد مند دل پاکستانی کے لئے تکلیف دہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو خصوصی طور سے گناہ اور جنسی جرائم کو عام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئ ہے ،اور وہ مغرب کے اس ایجنڈے کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت، سینسر بورڈ ، PTA نام کے ادارے اس وقت مملکت خدادا میں غیر فعال بلکہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں-
انہوں نے حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے فحش ڈرامے نوجوان نسل کی تربیت کےلئے زہر قاتل ہیں-
لہذا مذکورہ ڈرامے کی نشریات پر فوری پابندی لگائ جائے ۃ#

آئین پاکستان سے متصادمبرزخ ڈرامہ حیا سوزپاکستان کی ثقافت وکلچر کے خلافثمینہ سعیدجماعت اسلامی دھرنا