ایل پی جی سستی،آئندہ ہفتے قیمت مزید کم ہوگی،پٹرول بھی سستا ہونیکا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں
کمی آ گئی، جس کے بعد آئندہ ہفتے بھی ایل پی جی مزید سستی
ہونے کا امکان ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن
عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور
امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم
ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ
درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچتے ہی او جی ڈی
سی ایل نے پیداواری لاگت کم کر دی ہے اور ایل پی جی کا ایک اور جہاز
دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ، جس کے بعد قیمت میں مزید
کمی ہوگی۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت
238 روپے مقررہ کی تھی مگر مافیا 240 سے 250 روپے فی کلو فروخت
کر رہا تھا ۔ ایل پی جی مافیا کی بلیک میلنگ پر اوگرا اور دیگر حکومتی
ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے۔ او جی ڈی سی ایل نے صرف
چند افراد کو نوازنے کے لیے قیمت میں کمی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ او
جی ڈی سی ایل نے اہل پی جی کی پیداواری قیمت میں 32 ہزار میٹرک
ٹن تک کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی پیداواری قیمت ایک
لاکھ 62 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہو کر 1 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے اور ایل
پی جی کے تمام اسٹوریج سے بھر گئے ہیں ۔آئندہ ہفتے ایل پی جی
کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان
کے سبب ملک بھر میں یکم جون سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں
کمی کا امکان ہے ۔پٹرول 6 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے
50 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ 15 دنوں کے دوران
عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور
2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی جبکہ اس سے پچھلے 15 دنوں میں 8.7
ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ اس وقت
پٹرول کی فی لٹرقیمت 273 روہے 10 پیسے اور فی لٹر ڈیزل 274 روپے
8 پیسے میں دستیاب ہے۔