والد کی معمولی ڈانٹ،بیٹے نے دریائے پونچھ میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
تتہ پانی(کشمیر ایکسپریس نیوز)تتہ پانی میں مدرسہ کے طالب علم نے والدکی جانب سے سمجھانے کے لئے معمولی ڈانٹ ڈپٹ پرتتہ پانی پل سے دریائے پونچھ میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
،تاحال ڈیڈباڈی نہ مل سکی، ریسکیو1122کوٹلی کی ٹیم بھی اطلاع ملتے ہی تتہ پانی پہنچ گئی،ڈیڈباڈی کی تلاش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق تتہ پانی کے نواحی علاقے کارہ جنجوڑہ کے رہائشی چوہدری محمد شبیر کا بیٹا حافظ محمد حسیب جوکہ جامع مسجد تتہ پانی خاص کے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا
،اُس نے تتہ پانی پُل سے دریائے پونچھ سے چھلانگ لگا ئی اور ڈوب ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طالب علم حافظ محمد حسیب اپنے ایک ساتھی طالب علم سے لڑا
،مدرسہ کے اُستاد حافظ سعید احمد نے اس کے والد کو مدرسہ میں بلایا تاکہ وہ اسے سمجھائیں،اس دوران والد نے اسے سمجھانے کے لئے معمولی ڈانٹ ڈپٹ کی جس کے بعد وہ وہاں سے چلا گیا،
ابھی طالب علم کے والد مدرسہ میں حافظ صاحب کے ساتھ موجود تھے کہ اُس نے مدرسہ سے چند فٹ کے فاصلے پر موجود تتہ پانی پُل پرجاکر دریائے پونچھ میں چھلانگ لگادی
، پُل پر تعینات پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اُس کی کوشش بارآور ثابت نہیں ہوسکی ہے،تاحال ڈیڈباڈی نہیں ملی ہے،
ریسکیو1122کوٹلی کی ٹیم بھی اطلاع ملتے ہی تتہ پانی پہنچ گئی،ڈیڈباڈی کی تلاش جاری ہے،تتہ پانی کے تاجرو ں وشہریوں نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرئے دُکھ وافسوس کا اظہار کیاہے۔