نیلہ بٹ کا77ویں یوم تاسیس، سہ روزہ تقریبات کے لئے شیڈول جاری،کارکنان مسلم کانفرنس متحرک 

نیلہ بٹ کا77ویں یوم تاسیس، سہ روزہ تقریبات کے لئے شیڈول جاری،کارکنان مسلم کانفرنس متحرک

ارجہ(رپورٹ راجہ آصف صیاد سے)تحریک آزادی کشمیر کے نقطہ آغاز یوم نیلہ بٹ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کی تیاریاں جاری۔کارکنان مسلم کانفرنس یوتھ ونگ ایم ایس ایف کےکے نوجوان انتظامات کے سلسلہ میں متحرک ۔

تفصیلات کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے تحریک آزاد ی کشمیر کے نقطہ آغازنیلہ بٹ کے 77 / ویں یوم تاسیس کی سہ روزہ تقریبات کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔

مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 21 اگست بروز بدھ تحریک آزادکشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی

اور گلی پوشی کی جائے گی۔ 23 اگست بروز جمتہ المبارک ختم شریف اور دعائیہ تقریب کے بعد محفل مشاعرہ اور محفل سماع کا اہتمام ہو گا۔

24 اگست بروز ہفتہ صبح 10 بجے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے آزادکشمیر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ قائدین حریت کانفرنس اور پاکستان کے قومی قائدین خطاب فرمائیں گے۔

یوم نیلہ بٹ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے میجر ر نصراللہ خان ۔صدر حلقہ دھیرکوٹ سردار عرفان عباسی جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ ملک امان راجہ تبارک علی شوکت افضل و دیگر نے کہا کہ

یوم نیلہ بٹ ایک تاریخی اور تحریکی ورثہ ہے۔پوری کشمیری قوم 24اگست کو نیلہ بٹ کی تاریخ ساز سرزمین پر تجدید عہد کریگی۔

مجاہداول نے 1947میں نیکہ بٹ کے مقام سے تحریک آزادی کشمیر کا آغاز کیا تھا اور کشمیریوں کو الحاق پاکستان کی صورت میں ایک نظریہ دیکر کشمیریوں کے بہتر مستقبل کا تعین کیا تھا

کشمیری آج بھی ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کے مشن کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں

یوم نیلہ بٹ ایک تاریخی ورثہ ہے یہ قومی نوعیت کا دن ہے مسلم کانفرنس تاریخی ورثہ کی پہرہ دار ہے۔اور بطور میزبان اس پروگرام کو آرگنائز کرتی ہے۔

سہ روزہ تقریبات کے لئے شیڈول جاریکارکنان مسلم کانفرنس متحرکنیلہ بٹ کا77ویں یوم تاسیسیوم میلہ بٹ