یورپی ممالک مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، وزیر اطلاعات

یورپی ممالک مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، وزیر اطلاعات
اسلام آباد( وقائع نگار)آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر

سعید شاہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جنوبی ایشیاء کے دیرینہ تنازعہ

مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔صحافیوں سے بات

چیت کرتے ہوے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں

انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ایک چھوٹے سے خطے

مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے جس نے ہر دن

کشمیری عوام کو اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنا رکھا ہے،بزرگ خواتین و

حضرات پر تشدد کیا جاتا ہے،ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے،خواتین کے ساتھ

بہیمانہ سلوک کیا جاتا ہے،جبری گمشدگیوں سے عام شہریوں کی

زندگی اجیرن ہے اور لگاتار کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو روزمرہ کے

معاملات میں سخت پریشانیاں لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ

کشمیر کے عوام کا اظہار رائے سلب کیا گیا ہے اور حریت رہنماء ایک

طویل عرصہ سے قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں

انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اور وہ مسلسل شہریوں کو ہراساں کر رہا

ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق

استعمال کرنے کی قراداد منظور کی ہوئی ہے مگر بھارت عالمی ادارے

کی قراداد پر عملدرآمد کرانے سے مسلسل انکاری ہے۔انہوں نے کہا کہ

یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر

نوٹس لیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت

سوز مظالم کا سلسلہ بند کرے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت

بیس کیمپ کی حکومت کے طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا

مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی

قراردادوں کے مطابق انکا حق خودارادیت مل سکے

مسئلہ کشمیر کو حلوزیر اطلاعاتیورپی ممالک