سول ڈیفینس و ریسکیو 1122 ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ویمن ایمپاورمنٹ، کیریئر کونسلنگ کی تقریب

سول ڈیفینس و ریسکیو 1122 ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ویمن ایمپاورمنٹ، کیریئر کونسلنگ کی تقریب
کوٹلی(کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دیے
بحیثیت ماں پاؤں میں جنت اس کے بعد بہن بیٹی اور بیوی کے اس کے حقوق مقرر ہیں۔
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ جب حضور اکرم ﷺ کے پاس آتی تو کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرتے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم،فہمیدہ مرزا اسپیکر قومی اسمبلی۔
اس طرح آزاد کشمیر میں ڈپٹی اسپیکر وزراء رہیں اس وقت بھی نبیلہ ایوب فلیگ ہولڈر ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سول ڈیفینس و ریسکیو 1122 ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام ویمن ایمپاورمنٹ/ کیریئر کونسلنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے محترمہ سمیرا فرخ چئیرمین BTM گلوبل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے مزید کہا کہ
ہم نے خواتین سیکرٹری حکومت بنائیں شہلہ وقار اور اب ہر حکومت میں موجود ہیں ابھی دو سیکرٹری ہیں۔
خواتین کے بغیر اب ترقی نامکن ہو کر رہ گئی ہے اور خواتین ہر سیکٹر میں آگے بڑھ رہی ہیں۔پاکستان اور کشمیر لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں
کشمیری شہداء پاکستانی پرچم میں سپرد خاک کیے جاتے ہیں جو پاکستان سے محبت کی لازوال مثال ہے۔کشمیر کے دریا پاکستان کو سیراب کرتے ہیں
پاکستان کا خواب ایک کشمیری نے دیکھا قائداعظم کے پرائیویٹ سکریٹری کشمیری تھے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا
ڈائس پورہ نے ہر مشکل وقت میں آگے بڑھ کر پاکستان اور آزاد کشمیر کی خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کیا۔بی ٹی ایم کے مقاصد خواتین کو ہر شعبہ میں آگے لانا ہے اور یہ ہماری جماعت کے منشور میں شامل ہے
ہماری جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آپ ارادوں مقاصد کی مکمل تائید کرتی ہے اور آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
زلزلہ ہو یا سیلاب ڈائس پورہ کا کردار ہمیشہ ناقابل فراموش رہا ہے۔آپ جس سیکٹر میں بھی کام کریں پاکستان پیپلز پارٹی اپ کے ساتھ ہے اور کام کرنے کا ماحول فراہم کرے گی۔

ریسکیو 1122 ضلع کوٹلیسول ڈیفینسکیریئر کونسلنگ کی تقریبویمن ایمپاورمنٹ