سائیں ذاکرحسین، نکرناڑشیرعلی خان میں سینکڑوں اشکبارآنکھوں کےسامنے سپرد خاک

سائیں ذاکرحسین، نکرناڑشیرعلی خان میں سینکڑوں اشکبارآنکھوں کےسامنے سپرد خاک
باغ (سرفراز احمد سے )باغ شرقی باغ کی معروف شخصیت اور معروف ٹرانسپورٹر سائیں ذاکر حسین خان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نکر ناڑ شیر علی خان کے مقام پر ادا کی گئی
نماز جنازہ میں علماء ومشائخ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت عوام علاقہ بلدیاتی نمائندوں سول سوسائٹی تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
مختصر سے تعزیتی ریفرنس میں وزیر حکومت سردار ضیاء القمر چیر مین علماء ومشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی پیر، بدھال سید سعید حسین شاہ گیلانی سید امتیاز گیلانی قاری محمد علی قاری ظریف و دیگر مقررین نے کہا کہ

سائیں زاکر حسین کی حادثاتی موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے اور ایک کروڑ مالیت کے مال بردار ٹرک بھی نقصان جان بھی گئی
ڈرائیور بھی زخمی اور معزور بھی ہو گیا یہ سب افسوس ناک بات ہے آج پورہ علاقے میں سوگ کا ساماں ہے
ایک نوجوان کی موت نے پورے باغ کو سوگوار کر دیا موت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ کسی بھی وقت موت آسکتی ہے
مقررین نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا یاد رہے کہ سائیں زاکر کے آباؤ اجداد ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعلق رکھنے ہیں
اور ولی کامل سائیں حسو بابا قادری کی اولاد میں سے ہیں اور پورہ خاندان شریف النفس سادگی عاجزی کی مثال ہیں
مرحوم کو اپنے قریبی قبرستان میں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا ہے

 

سائیں ذاکرحسین، نکرناڑشیرعلی خان میں سینکڑوں اشکبارآنکھوں کےسامنے سپرد خاک

سائیں ذاکرحسینسائیں ذاکرحسین سپرد خاکسپرد خاکنکرناڑشیرعلی خان