نئے بلدیاتی آرڈیننس پرتحفظات،بغیرمشاورت کسی فیصلے کی حمایت نہیں کرینگے،شاہ غلام قادر

نئے بلدیاتی آرڈیننس پرتحفظات،بغیرمشاورت کسی فیصلے کی حمایت نہیں کرینگے،شاہ غلام قادر

 

راولپنڈی( وقائع نگار)صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادرنے نئے بلدیاتی آرڈیننس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ
اس حوالے سے ہم اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیںحکومت سولو فلائٹ سے باز رہے
ہم بدوں مشاورت کسی ایسے فیصلے کی حمایت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے سیاسی کارکنوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا
اپوزیشن کیلئے29حلقوں میں مسلم لیگی کارکنوں کیلئے تمام تر آپشن کھلے ہیں میں آپ کیساتھ کھڑا ہوں۔
پونچھ شہیدوں و غازیوں کی سرزمین ہے یہاں کے غیور عوام آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ متعین کرتے ہیں
وقت آگیا ہے کہ ہم آپس کے گلے شکوے پس پشت ڈال کر مستقبل کی طرف دیکھیں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے۔
ان خیالات کا اظہار شاہ غلام قادر نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے ضلع پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز حلقہ صدور و جنرل سیکرٹریز سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان بھی موجود ہیں۔ ملاقات میں سردار طاہر انور خان
چوہدری محمد یاسین گلشن سردار عامر الطاف خان سردار عبدالخالق وصی حاجی عبدالرشید خان حلقہ صدور میں ملک اتفاق حسین حفیظ خان
سردار عمران اشرف سردار قمر جہانگیر جبکہ حلقہ جنرل سیکرٹریز میں چوہدری محمد شفیق ایڈووکیٹ , سردار منور ایڈووکیٹ سردار محمد ندیم خان
زبیر احمد قادری محمدظہیرموجودتھے۔
شاہ غلام قادر نے مسلم لیگی عہدیدراران سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2021 کے الیکشن میں شکست کے بعد محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی تنظیم نو کی ذمہ داری ہم ساتھیوں کے سپرد کی
اور الحمدللہ مسلم لیگ(ن)کی تنظیم نو آخری مراحل میں ہے۔انشا اللہ بہت جلد یوتھ ونگ، خواتین ونگ اور ایم ایس ایف کو موبلائز کر کے نوجوانوں کو سیاست کیلئے مناسب فورم فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھ کر مستقبل کا سوچنا ہے اور حالات کےمطابق درست فیصلوں کی اشد ضرورت ہے
میں بہت جلد ضلعی ہیڈ کواٹرز اور حلقہ کی سطح پردورے کرکے کارکنوں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا۔ مسلم لیگی عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک
ہ آزاد کشمیر میں جان بوجھ کر پاکستان مخالف نظریات کو پروان چڑھایا جا رہا ہے اس پار بھی لیں گے آزادی اس پار بھی لیں گے
آزادی جیسے نعرے ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہیں ہمارے آباؤ اجداد نے نظریہ الحاق پاکستان کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکستان ہی ہماری منزل مقصود ہے۔

بغیرمشاورت کسی فیصلےحمایت نہیں کرینگےشاہ غلام قادرنئے بلدیاتی آرڈیننس پرتحفظات