وزیرامورکشمیر سے خورشید عالم کی ملاقات،آزادکشمیر میں ن لیگ کا دور سنہری تھا،امیر مقام

وزیرامورکشمیر سے خورشید عالم کی ملاقات،آزادکشمیر میں ن لیگ کا دور سنہری تھا،امیر مقام

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)مسلم لیگ ن باغ کے رہنما راجہ خورشید عالم کی اسلام آباد میں وزیرامور کشمیر انجنیئر امیر مقام سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ راجہ خورشید عالم نے بتایا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر پارٹی صدر میاں نوازشریف کے ویژن کے تحت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسی تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کو بجلی بلوں اور آٹے کی قیمتوں میں ریلیف پر شکریہ ادا کرتے ہیں

انجنیئر امیر مقام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا ویژن ہر علاقے کے لوگوں کی ترقی اور فلاح ہے۔ ن لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران راجہ خورشید عالم نے وزیر امور کشمیر کو باغ کے اندر ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ ن لیگ کے دور حکومت میں جن منصوبوں پر کام شروع ہوا تھا ان پر تاحال کام مکمل نہ ہوسکا جس کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلڑی کی عمارت کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے لیکن تاحال عملی کام شروع نہ ہوا۔

راجہ خورشید عالم نے بریفنگ میں بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جگلڑی کو ہائیر سیکنڈری سکول بنانے کی تحریک موجود ہے اور عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ بھی ہے۔ دیگر کئی پرائمری اسکولز کی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری ہو چکی ہے لیکن تاحال کام شروع نہیں ہوا۔ باغ سے بیس بگلہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ جگلڑی کے اندر بھی کئی سڑکیں خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ وزیرامور کشمیر نے یقین دہانی کرائی کے تمام منصوبہ جات کو جلد از جلد شروع کیا جائے گا اور عوام کو سہولت دی جائے۔
وزیرامور کشمیر نے تمام منصوبہ جات کے جلد از جلد مکمل کرنے اور مطلوبہ فنڈز فراہمی میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ایک کمیشن قائم کیا گیا ہے جو باغ اور جگلڑی کا دورہ کر کے مذکورہ منصوبوں کا جائزہ لے کے وزیرامور کشمیر کو رپورٹ پیش کرے گا۔

<strong> وزیرامورکشمیر سے خورشید عالم کی ملاقات،آزادکشمیر میں ن لیگ کا دور سنہری تھا،امیر مقام</strong>

آزادکشمیر کے وزیر بلدیاتامیر مقامن لیگ کا دور سنہری