ملک بھر میں 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار
کراچی جدہ نجی ائیر لائن کی 2 پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے، اسلام آباد جدہ پرواز 3 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئی
دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 3 گھنٹے، غیر ملکی ائیرلائن کی دمشق کراچی کی پروازیں 2 گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئیں
کراچی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ملک بھر کے مختلف ائیر پورٹس سے 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور سے جدہ کیلئے پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
دوسری جانب کراچی جدہ نجی ائیر لائن کی 2 پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے، دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 3 گھنٹے،
غیر ملکی ائیرلائن کی دمشق کراچی کی پروازیں 2 گھنٹے، دبئی لاہور کی نجی ائیر کی پرواز شیڈول سے 8 گھنٹے اور لاہور سے جدہ،
استنبول، کویت سٹی کی 4 پروازیں ایک سے زائد گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں۔بحرین سیالکوٹ کی غیر ملکی پروازیں 2 گھنٹے،
اسلام آباد جدہ پرواز 3 گھنٹے، اسلام آباد بحرین کی گلف ائیر کی پرواز ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز ایک گھنٹہ اور اسلام آباد شارجہ کی نجی ائیر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ملک بھر میں 26 غیر ملکی پروازوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار