اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات،ریڈزون سیل،میٹرو بس سروس معطل

اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظامات،ریڈزون سیل،میٹرو بس سروس معطل

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ،
شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہے ۔
وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے علاوہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے پیش نظر بھی یہ اقدام کیا گیا ۔
اسلام آباد کے داخلی وخارج راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ،
میٹرو بس سٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ، اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہے ،
اس کے علاوہ روات ٹی چوک کے مقام پر اسلام آباد اور راولپنڈی کا داخلی راستہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،
اسلام آباد جانے کے لیے موٹروے کلر کہار انٹرچینج سے مکمل بند کردی گئی جبکہ راوی ٹال پلازہ سے موٹروے کو لاہور سے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا جس کے باعث راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا، فراہم کردہ متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا، جس کے باعث راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

اسلام آباد میں سخت سکیورٹی انتظاماتریڈزون سیلمیٹرو بس سروس معطل
Comments (1)
Add Comment