کارکن الیکشن کی تیاری کریں ،جماعت کا پیغام گھرگھرپہنچائیں ،شاہ غلام قادر
مظفرآباد(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے صدر وسابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ
کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کریں اور جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
یہ بات انہوں نے سابق مشیر تعلیم ندیم زرگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کارکنوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
شاہ غلام قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے مسلمہ لیڈر میاں محمد نواز شریف ہیں میاں نواز شریف کی قیادت میں آزادکشمیر کے عام انتخا بات میں جماعت کلین سویپ کرے گی
کشمیری عوام میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں اس لیے کہ میاں نوز شریف نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام کی تکمیل کر کے پاکستان و آزادکشمیر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔
آج پاکستان،بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،میاں نواز شریف کی سربراہی میں ملکی معیشت کی بحالی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مبارکباد کی مستحق ہیں انہوں نے پنجاب میں بجلی کی فی یونٹ میں عوام کو 14روپے ریلیف دیا۔
سیاسی بونے تنقید کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی تلقید کریں اور وہ بھی اپنے صوبے کے عوام کو ریلیف دیں
اس موقع پر سابق مشیرتعلیم ندیم زرگر نے کہا کہ آپ کی قیادت میں سارے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کومتحرک کریں گے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلئے کارکنان کو باہر نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ خطہ کے اندر مسلم لیگ ن ایک مقبول ترین جماعت ہے جو آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔