عبد القیوم نیازی نے کارکنان کو 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کردی
لندن (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے
پارلیمانی پارٹی ، ممبران کشمیر کونسل ، گورننگ باڈی ، ڈویژنل و ضلعی تنظیموں سمیت لائیرز ، خواتین ، یوتھ ، آئی ایس ایف سمیت تمام ونگز کو
8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی اور کہا کہ آٹھ ستمبر کا جلسہ ہمارے قائد عمران خان کی رہائی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔
پی ٹی آئی آزادکشمیر جلسے کی کامیابی کیلئے اپنے تمام تر توائناں صرف کرے گی ۔ تاریخ ساز جلسے میں آزاد کشمیر کی تاریخی نمائندگی ہوگی ۔
عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں ۔ وہ واحد لیڈر ہیں جو کشمیریوں کا مقدمہ جرات و بہادر سے لڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر عمران خان کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے ۔
فسطائیت ، جبر اور ظلم عمران خان کو توڑ سکا نہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کو کم کر سکے۔ پی ٹی آئی آئے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ۔
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ممکن نہیں ۔
ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے عمران خان کو رہا کر کے ان کا مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔
جعلی حکومت نہ ملک میں پذیرائی ملی نہ ہی عالمی سطح پر کوئی اعتماد کر رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔
عمران خان کا جرم یہی ہے کہ وہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام کریں ۔
عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے ، پاکستان کیلئے ان کی خدمات کسی چھپی نہیں ۔
صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ کشمیری نکلیں گے اور پوری طاقت سے نکلیں گے ۔
عمران خان کیلئے ہر کال پر لبیک کہیں گے ۔ اپنے محسن و سفیر کی رہائی کیلئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔