الخدمت فائونڈیشن اپنی خدمات کے باعث پوری دنیا میں برنڈ بن چکی،ڈاکٹرمشتاق

الخدمت فائونڈیشن اپنی خدمات کے باعث پوری دنیا میں برنڈ بن چکی،ڈاکٹرمشتاق

راولاکوٹ(کشمیر ایکپسریس نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ
الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرنے گزشتہ برس 450ملین روپے عوامی فلاح کی سرگرمیوں پر خرچ کرکے شاندار مثال قائم کی ہے،
الخدمت فائونڈیشن اپنی خدمات کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک برنڈ بن چکی ہے،
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہوں یا سلامتی کونسل کے مستقبل ممبر چین جب پاکستان میں بحالی کا کام کرتے ہیں تو الخدمت کی قیادت کے ساتھ ایم او یو سائن کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ الخدمت اعتماد کا نام ہے،
آزاد کشمیرمیں زلزلہ ہوسیلاب ہویا کوئی اور آسمانی آفت الخدمت اور اس کے رضاکارپیش پیش ہوتے ہیں
الخدمت فائونڈیشن نے غزہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بلاتخصیص کام کرکے اپنا نام کمایا ہے،
ان خیالات کااظہارانھوںنے الخدمت فائونڈیشن آز ادکشمیرکے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن آز ادکشمیرکے صدر کرنل ظفر رشید عباسی اور دیگر قائدین نے خطا ب کیا۔
اس موقع پر بریف کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کرنل ظفر رشید عباسی نے گزشتہ سال کی رپورٹ بتایا کہ گزشتہ سال الخدمت نے آزادکشمیر میں مجموعی طور پر 450 ملین روپے کی فلاحی سرگرمیاں کیں اور نادار اور مستحق کمیونٹیز کو سروسز فراہم کیں
اس موقع انھوں آئندہ سال 2024ء-25 کے حوالے سے بتایاکہ 700 ملین کا بجٹ مجوزہ بجٹ ہے
منصوبے کے مطابق آئندہ سال آغوش ہومز، ڈائیگناسٹک سنٹرز، آرفن سپانسر شپ، بنو قابل آئی ٹی سنٹرز، میڈیکل یونٹس، ایمرجینسی رسپانس سنٹرز، سکالر شپس اور پانی کے پراجیکٹس سمیت کمیونٹی سروسز کی متعدد منصوبے زیر غور ہیں
الخدمت فاؤنڈیشن آزاد خطے کے ضرورت مند طبقے کے لیے امید کی ایک کرن ہے ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے ہر ضلعی ہیڈکواٹرز پر اپنے ادارے قائم کریں جو کمزور طبقات کے لیے سہولت کا باعث ہوں
انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے میرپور اور مظفرآباد میں سٹیٹ آف آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کیے ہیں
جبکہ برنالہ اور باغ میں یتیم بچوں کے لیے تمام سہولیات سے آراستہ آغوش ہوم کے منصوبے بھی شروع کر دیئے ہیں
انھوں نے کہا کہ اس سال راولاکوٹ میں ڈائیگناسٹک سنٹر قائم کریں گے جبکہ دیگر اضلاع میں مختلف منصوبے ہمارے پلان میں شامل ہیں
انھوں نے مزید کہا کہ الخدمت حکومت اور دیگر پرائیویٹ اداروں کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کے منصوبوں پر بھی ہوم ورک کر رہی ہے
جس سے آزاد خطے کے مسائل زدہ طبقے کو سہولیات فراہم ہوں گی اجلاس سے نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر سردار عبد القیوم ایڈووکیٹ،
ڈائیریکٹر آرفن کیئر پروگرام کموڈور محسن مرزا، ڈائیریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد العزیز ڈار اور ڈائیریکٹر تعلیم فاروق چوہدری نے بھی خطاب کیا ،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ دکھی انسانوں کی خدمت کرنا انسانیت کی معراج ہے۔

الخدمت فائونڈیشنبرنڈ بن چکیڈاکٹرمشتاق