ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھمقام کا دورہ،وزیر اعظم کی ڈاکٹرز کی کمی کو پوراکرنے کی ہدایت

ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھمقام کا دورہ،وزیر اعظم کی ڈاکٹرز کی کمی کو پوراکرنے کی ہدایت
نیلم(بیورورپورٹ )وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آٹھمقام کا دورہ کیا. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, چوہدری اظہر صادق, میاں عبدالوحید,راجہ فیصل ممتاز راٹھور, چوہدری قاسم مجید, نثار انصر ابدالی چوہدری محمد رشید اور چوہدری قاسم مجید بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے. وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی,میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کے لئےمشینری کے حوالہ سے بریفنگ دی. وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے گا، میڈیکل سٹاف اور ہسپتال کے لئے مشینری بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں. انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کے لئے فنڈز فراہم کئے ہوئے ہیں اس لئے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں وسائل حکومت فراہم کرے گی.وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ جب عوامی خدمت کا حصول پیش نظر ہوگا تو اللہ کی رحمت ہی رحمت ہوگی۔ وزیر اعظم بننے کے لیے کوئی انوسٹمنٹ نہیں کی یہ اللہ کا کرم ہے، ہر مافیا سے میری کھلی جنگ ہے۔ جب پتا لگا کہ وزیراعظم نامزد ہورہا ہوں تو اللہ سے دعا کی کہ چھ مہینے دیدے۔ جب تک اللہ چاہے گا اقتدار میں رہوں گا۔ آئین کے تابع ہو کر فرائض کی انجام دہی کی ضرورت ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھمقام کا دورہنیلم بار کیلئے10 لاکھ کا اعلان