وزیراعظم کانیلم بار کیلئے10 لاکھ، بجلی بل ادانہ کرنیوالےصارفین کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان
نیلم(بیورورپورٹ ) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ جب عوامی خدمت کا حصول پیش نظر ہوگا تو اللہ کی رحمت ہی رحمت ہوگی۔ وزیر اعظم بننے کے لیے کوئی انوسٹمنٹ نہیں کی یہ اللہ کا کرم ہے، ہر مافیا سے میری کھلی جنگ ہے۔ جب پتا لگا کہ وزیراعظم نامزد ہورہا ہوں تو اللہ سے دعا کی کہ چھ مہینے دیدے۔ جب تک اللہ چاہے گا اقتدار میں رہوں گا۔ آئین کے تابع ہو کر فرائض کی انجام دہی کی ضرورت ہے۔ بار ایسوسی ایشن نیلم لے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نیلم بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزراء حکومت میاں عبدالوحید، راجہ فیصل ممتاز راٹھور، پیر محمد مظہر سعید شاہ، قاسم مجید ودیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کئی سال کے بعد ہم ایک ایسے مقام پر پہنچے ہیں جہاں مطالبات نہ ختم ہونے والے ہیں اور ان کے حل کیلئے لا محدود وسائل درکار ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وسائل دستیاب ہونے پر نیلم کے وکلاء کیلئے چیمبر کی تعمیر کیلیے کام کریں گے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خالصہ سرکار کی الاٹمنٹ پر پابندی ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کو یکسو کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر کے وکلاء کیلئے کالونیاں بنانے پر توجہ دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کشمیر کا خوبصورت چہرہ ہے جس کی ترقی کیلئے شاہراہ نیلم کی تعمیر پر گزشتہ عرصے میں 01 ارب 55 کروڑ خرچ کئے گئے۔ 03 سپیشلسٹ ڈاکٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات کر دئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک فوج ہمارے دفاع کیلئے اپنے سینوں پر گولیاں کھاتی ہے۔ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کے لیے یہاں جن وسائل کی ضرورت ہے فراہم کریں گے، تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ میں جو مشکلات بیان کرنا مشکل ہے، یہ چھوٹی سی ریاست ہے اور سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ گزشتہ سات دھائیوں کے دوران عوام کی حالت بگڑتی چلی گئی اور سیاسی لیڈر شپ کی جائیدادیں بڑھتی چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کی ایک ایک پائی کی حفاظت کرونگا
وزیراعظم کانیلم بار کیلئے10 لاکھ، بجلی بل ادانہ کرنیوالےصارفین کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ محکمہ جات ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ میعاد کے اندر مکمل کریں۔ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے فنڈز نچلی سطح تک منتقل کئے ہیں۔محکمہ جات کے سربراہان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختص فنڈز کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔ حکومت آزاد کشمیر میں پن بجلی کے منصوبوں کو مقررہ میعاد کے اندر تعمیر کر کے پاکستان اور آزاد کشمیر کو روشن کرنے کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کیلئے انتظامی آفیسران کی سیاسی وابستگی سے بالاتر میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کٹن کالونی میں ضلعی آفیسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر وزیر حکومت کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ، راجہ فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری اظہر صادق، سردار جاوید ایوب، چوہدری رشید، قاسم مجید بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مہتمم برقیات کو وصولی کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔ مہتمم عمارات کو پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس کی مرمتی کیلئے نظر ثانی سکیم اور آٹھمقام واٹر سپلائی سکیم کو ایک ماہ کے اندر یکسو کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ناظم جنگلات نیلم سرکل کو ٹرانزٹ ڈپو میں موجود لکڑی کا ریکارڈ مرتب کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو الائیڈ ہیلتھ فیسلیٹی کے سٹاف کو فیلڈ میں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ سستی بجلی کی فراہمی کے باوجود نیلم میں صرف 22 فی صد لوگ بلات کی ادائیگی کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ نیلم میں 22000 صارفین میں سے 4000 صارفین بجلی کے بلات ادا کر رہے ہیں۔ عوام بجلی اور پانی کے بلات کی بروقت ادائیگی کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ جو صارفین بجلی بلات کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے خلاف ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے۔ جاگراں پاور پراجیکٹ فیز-ii کو بہر صورت مقررہ میعاد کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ پانی کی ٹیسٹنگ کے لیے 03 موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کیلئے لائق انتظامی آفیسران کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم کانیلم بار کیلئے10 لاکھ، بجلی بل ادانہ کرنیوالےصارفین کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان
لوکل گورنمنٹ کے تحت مکمل سکیموں کا فرانزک آڈٹ کرانے کرائیں گے۔ وزیراعظم نےجاگراں پاور پراجیکٹ فیز 2 کو مقررہ میعاد کے اندر مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مینجنگ ڈائریکٹر پی ڈی او آزاد کشمیر خواجہ مسعود قادر نے منصوبے کے تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئیمتعلقہ سٹاف کو موقع پرہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پی ڈی او حکام، JV کنٹرکٹرز کے نمائندوں و دیگر سٹیک ہولڈرز کو بہتر رابطہ کاری کے ساتھ کا م کی رفتار کو تیزکرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نیمحکمہ صحت، محکمہ شاہرات، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ برقیات، لوکل گورنمنٹ، محکمہ سیاحت، محکمہ جنگلات، محکمہ تعلیم و دیگر محکمہ جات کے سربراہان سے محکمہ جات کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بریفنگ لی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نےکہا کہ نیلم کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے. نیلم میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے روڈز کا نظام بہتر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آسکیں. وزیراعظم آزاد کشمیر نیاستفسار کیا کہ کیرن ریسٹ ہاؤس اور شاردہ یوتھ ہاسٹل کو کن شرائط پر نجی کمپنیز کو لیز دیے پر دیے گئے ہیں اور آج تک کتنی ادائیگی عمل میں لائی گئی ہے اس حوالے سے رپورٹ بمعہ ٹیکس کی تفصیل کے حوالہ سے رپورٹ کر کے پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کے عوام کو صحت کی سہولیات, تعلیم, سڑکاٹ کی بہتری, ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے. انہوں نے کہا کہ نیلم میں لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انلینڈ ریونیو کے حکام کے ساتھ ٹیکس کولیکشن کیلئے انتظامیہ کو غیر مشروط معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان لینڈ ریونیو آفیسر کو گیسٹ ہاؤسز ہوٹلز کو رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران نسواں/مردانہ ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت منتخب نمائندوں کی مشاورت سے اس پر عملدرآمد کرائیں۔
وزیراعظم کانیلم بار کیلئے10 لاکھ، بجلی بل ادانہ کرنیوالےصارفین کیخلاف کارروائی کرنے کا اعلان