نیوٹیک اورنسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کا وژن ،ملک کی نوجوان نسل کو اقتصادی ترقی کے لیے تیار کرنا کی منصوبہ بندی کے پیش نظر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی، نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جان، نسٹ کے ریکٹر انجینئر جاوید محمود و دیگر کی شرکت و خطاب۔ یادداشت کا مقصد چپ ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ میں مہارت حاصل کرنا ہے
تربیتی پروگرام پانچ پانچ ماہ کے دو دورانیوں میں چلایا جائے گا اور اس کا مقصد نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتیں فراہم کرنا ہے جن کی مقامی اور عالمی سطح پر طلب بڑھ رہی ہے۔۔
دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں تکنیکی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا۔ “سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلی دو سے تین دہائیوں میں دنیا ایک بنیادی تکنیکی تبدیلی سے گزرے گی۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ایسے ہنر فراہم کریں جو مستقبل میں سب سے زیادہ اہم ہوں۔
وفاقی سیکرٹری، محی الدین وانی، نے نیوٹیک اور نسٹ کو اس پروگرام سراہتے ہوءے کہا “ہم اس پروگرام کی کامیاب تکمیل اور پاکستان بھر میں اس کے ممکنہ توسیع کا انتظار کر رہے ہیں،”
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، عامر جان، نے اپنے استقبالیہ خطاب میں نیوٹیک کے تکنیکی ترقی میں پیش پیش رہنے کی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر مطلوبہ تجارت میں اپنے ورک فورس کی تربیت کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
نسٹ کے ریکٹر، انجینئر جاوید محمود بخاری، نے اس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کے دو مضبوط اداروں کی قوتوں کو یکجا کرتا ہے، اور جدید تکنیکی مہارتوں کی عالمی طلب کے مطابق منتقلی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ شراکت داری پاکستان کے روشن مستقبل کا ثبوت ہے۔
دستخط کی تقریب کے بعد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو نیوٹیک کے مختلف پروگراموں اور اقدامات پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ وفاقی وزیر نے نیوٹیک کی کوششوں اور قیادت کی تعریف کی اور پاکستان کے روشن مستقبل کو نیو ٹیک سے جوڑتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔