بانی حویلی سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

بانی حویلی سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

حویلی کہوٹہ (محمود راٹھور،راجہ محمد پرویز کیانی) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سابق سینئر وزیر حکومت نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیز مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع حویلی کہوٹہ کے کالج گروانڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام،صدر پیپلز پارٹی چوہدری یسین،،کرنل وقار نور،راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ماجد خان، قاسم مجید،دیوان علی چغتائی،راجہ صدیق،سردار عامر الطاف، چویدری رفیق نئیر،چوہدری رشید ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف ،خواجہ طارق سعید،سابق سنئیر وزیر ملک محمد نواز خان،ڈاکٹر مصطفی عباسی، سابق وزیر عابد حسین عابد،چوہدری طارق فاروق،ڈاکٹر نجیب نقی برسٹر افتخار گیلانی، ملک ذوالفقار،اعجاز کھٹانہ،کے علاؤہ آزاد کشمیر بھر سے مختلف جماعتوں کے کارکنان،علماءکرام، سول سوسائٹی،اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر کالج گروانڈ حویلی کہوٹہ میں مرحوم سابق وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزراء حکومت کا کہنا تھا چوہدری محمد عزیز کا شمار نہ صرف ضلع حویلی بلکے آزاد کشمیر کی قد آور سیاستدانوں میں ہوتا تھا مرحوم چوہدری عزیز متعدد بار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ممبر منتخب ہوئے اور بلا خوف عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا مقررین کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد عزیز بے باک مخلص نڈر سیاسی شحصیت تھے سیاست میں ان کی کمی کو شاہد ہی اب پورا کیا جا سکے،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد عزیز منجھے ہوئے سیاستداں تھے آج ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں ہر آنکھ اشک بار ہے مرحوم چوہدری عزیز کی موت ساری ریاست کے لیے سانحہ ہے چوہدری عزیر بہترین پولیٹکل ورکر تھے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کی تعمیر وترقی میں مرحوم چوہدری محمد عزیز کا بڑا کردار ہے جہنوں نے محنت سے ریاست بھر میں نام کمایا ہم سیاست میں ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں آج میں ایک مضبوط سیاسی حریف سے مرحوم ہو گیا

 

بانی حویلی سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

بانی حویلی سابق سینئر وزیر چوہدری عزیز آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاکسیاسی حریف سے مرحوم ہو گیا