بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،مزید تین کشمیری شہیدکردئیے
سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ جموںوکشمیر میںقابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع کپواڑہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔جبکہ قابض فوج نے اسے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا ڈرامہ قراردیتے ہوئے تین مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا راجوری، پونچھ اضلاع میں بڑا فوجی آپریشن شروع کرکے بھارتی فوج نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں
کے پی آئی کے مطابق قابض بھارتی فورسز کنٹرول لائن کے قریب شمالی کشمیر میں کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے کا محاصرہ کرکے نام نہاد تلاشی آپریشن شروع کردیا دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیاتاہم بھارتی فوج نے اس بارے میںدعوی کیا ہے کہ کپواڑہ ضلع کے کمکڈی علاقے اورٹنگڈار سیکٹر میں جمعرات کو دراندازی مخالف دو کارروائیوں میں تین مجاہدین مارے گئے ہیں۔
ایک اعلی اہلکار نے مقامی نیوزایجنسی کو بتایا کہ دراندازی کے خلاف جاری آپریشن میں دو مجاہدین کی لاشیں کمکڈی علاقے میں اور ایک مجاہدین کی لاش تنگدھار کے علاقے میں دیکھی گئی ہے۔تاہم ان کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے ، قابض فورسز نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے اس علاقے میں شدید بارش ہو رہی ہے، تلاشی مہم میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار موسم بہتر ہونے کے بعد علاقے میں آپریشن جاری رہے گا،آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ علاوہ ازیں قابض بھارتی فوجیوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میںفوجی آپریشن شروع کرکے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے دردیاخواس میں جمعرات کو تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن مشکوک نقل وحرکت کی اطلاع پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز اہلکاروں کا نامعلوم افراد کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے داچین ٹاپ سندھرا میں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی شروع کردی ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے قاضی گنڈ میں ایک کم عمر لڑکے موحد علی سمیت 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد انہیں ایک تفتیشی مرکز منتقل کیا گیا۔۔