جماعت اسلامی عوامی تائید سےخطے میں حقیقی تبدیلی لائے گی،ڈاکٹر مشتاق

جماعت اسلامی عوامی تائید سےخطے میں حقیقی تبدیلی لائے گی،ڈاکٹر مشتاق

تراڑ کھل ( تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی تراڑ کھل کے زیرا ہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر درجنو ں موثر شخصیات نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے نئے شامل ہونے والوںسے حلف لیا،تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اللہ کی نصر ت اورعوامی تائید سے ریاست کے آزاد خطوں میںحقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی،جماعت اسلامی 5لاکھ لوگوںکو جماعت اسلامی کا ممبر بنائے گی،ریاست کے سارے وہ لوگ جو تبدیلی چاہتے ہیں جماعت اسلامی کا حصہ بنے جماعت اسلامی کو اچھے لوگوں کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی حقیقی جمہوری اور عوامی جماعت ہے باقی جماعتیں ذاتی پراپرٹیاں ہیںیہ ساسی مافیہ ہیں جوعوام کی امنگوںاور ؒخواہشات کا خون کررہی ہیں،مقبوضہ کشمیرمیںشیخ عبداللہ نے قوم کو دھوکہ دیا اور آزا دکشمیرمیں نان نہاد سیاسی بازی گری کے نتیجے میں حکومتیں حاصل کرنے والوںنے عوام کو دھوکہ دیاہے،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیراو ر سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو درس حریت دیا اور پوری قوم کو آزادی کے لیے کھڑا کیا اسی طرح جماعت اسلامی آزاد کشمیربھی سیاسی ٹھگوںسے قوم کو نجات دلائے گی،انھوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں اقتدار انجوائے کرنے والی قیادت نے عوام کو دھوکہ دیاہے ،ہمارے نوجوانوں کوبے توقیر کیاہے،قومی وسائل عوام پر لگانے کی بجائے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے لگائے جس کی وجہ سے آج قوم کانوجوان پریشان ہے ،جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی،جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کے لیے پورا پروگرام ہے،جماعت اسلامی ہزاروںنوجوانوں کو سائبرسکل سیکھاکر باعزت روزگار دیے گی،انھوںنے کہاکہ پلندری تراڑ کھل روڈ پر کام شروع کیا جائے اور ڈی ایچ کیو ہستپال سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کرے گی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی یوتھ آزاد کشمیرکے صدر سردار حبیب خان نے کہاکہ جے آئی یوتھ عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی انھوںنے خبردار کیا کہ اگر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کرپشن کا خاتمہ نہ کیاگیاتودھرنا دیںگے ۔

جماعت اسلامیحقیقی تبدیلی لائےڈاکٹر مشتاقعوامی تائید