حنین کارومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کے دوران عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ

حنین کارومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کے دوران عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز حنین نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کے دوران عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ کیا اور رائل عمانی بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔
سلالہ بندرگاہ پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا عمان کی رائل نیوی کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پیشہ ورانہ معلومات اور تجربات کے باہمی تبادلے کے علاوہ مختلف دو طرفہ سرگرمیاں اور نیول یونٹس کے دورے کا انعقاد کیا گیا۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر پی این ایس حنین نے عمان بحریہ کے جہاز SADH کے ساتھ بحری مشق کا انعقاد کیا تاکہ دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔ دونوں ممالک کے مابین کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ جن میں اعلیٰ حکام کی ملاقات اور مذاکرات، جنگی بحری جہازوں کے دورے، مشترکہ مشقیں اور میری ٹائم پیٹرولنگ کا باقاعدگی سے انعقاد بھی شامل ہیں ۔پی این ایس حنین کے حالیہ دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
پی این ایس حنین دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار یرموک کلاس جہازوں میں سے تیسرا جہاز ہے۔ جہاز کی پاکستان بحریہ میں باقاعدہ شمولیت کی پرتپاک تقریب نیول ڈاکیارڈ کراچی میں 6 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔

حنین کارومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کے دوران عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ

حنین کارومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کے دوران عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ