خرم الطاف فراڈ کیس ,کروڑوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہونے والا ملزم والات میں بند

خرم الطاف فراڈ کیس ,کروڑوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہونے والا ملزم والات میں بند

بھمبر (سعد چوہدری سے) خرم الطاف فراڈ کیس بھمبر کے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہونے والا شخص خرم الطاف تھانہ بھمبر کے حوالات میں بند ملزم سے 73 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد بقیہ رقم آسماں کھا گیا یا زمین نگل گئی میڈیا انوسٹی گیشن کے مطابق خرم الطاف تقریباً ڈیڑھ سال قبل بھمبر آیا اور ماڈل ٹاؤن بھمبر میں شانی نامی شخص کی رفاقت میں اس نے پر پرزے نکالنا شروع کیے (شانی نامی شخص کے خلاف بھی ایک الگ سٹوری ہے جس کو بعد سامنے لایا جائے گا) خرم نے اپنے پلان کے مطابق بھمبر کی اہم شخصیات کا نام استعمال کر کے پیسہ بنانے والی پارٹیوں کا اعتماد حاصل کیا اور لوگوں نے ایک دوسرے سے سبقت لے جاتے ہوئے انویسٹمنٹ کرنا شروع کر دی 7 ماہ قبل جماعت اسلامی کے راہنما تصدق رازق کو ایک گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران شک ہوا کہ مہنگی گاڑی خرید کر سستی فروخت کرنا کیسا کاروبار ہے دریافت میں مناسبت جواب نہ ملنے پر تصدق رازق نے اپنی انویسٹمنٹ نکال لی لٹنے والے کلب کے ممبران کا کہنا ہے کہ تصدق رازق نے ہمیں بارہا کہا کہ خرم سے اپنی انویسٹمنٹ واپس لے لو ہم خرم سے اپنی رقم واپس لینے جاتے لیکن اس کی چکنی چوپڑی باتوں میں آ کر مزید رقم اسے دے آتے اس کے قریب ترین لٹنے والے ساجد اور ملک راحیل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کالا علم تھا خرم نے اس عرصہ میں چوہدری تصدق رزاق اور سابق سینیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کو ان کی رقوم واپس کیں جبکہ ملک روحیل کو ماڈل ٹاؤن کے مکان کی فائل دی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خرم الطاف کو بھمبر لانے کے لیے 2 کروڑ روپے جمع کیے گئے کہ خرم کو واپس لانے کے لیے اخراجات آ رہے ہیں بحر حال اب جبکہ خرم الطاف اور اس کی فیملی سمیت تھانہ بھمبر میں مہمان ہے اس کے قبضہ سے 73 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں جبکہ میڈیا انوسٹی گیشن کے مطابق کئی ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے انوسٹمنٹ کیے تھے بقیہ رقم کہاں ہے تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سازوسامان قبضہ میں لے کر مذید تفتیش شروع کر دی ہے آنے والے دنوں میں سب کھل کر سامنے آ جائے گا #

خرم الطاف فراڈ کیسکروڑوں روپے کا چوناملزم والات میں بند