اقوام متحدہ،اوآئی سی پاک بھار ت ثالثی کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں ، لطیف اکبر

اقوام متحدہ،اوآئی سی پاک بھار ت ثالثی کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں ، لطیف اکبر

مظفرآباد( وقائع نگار) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کی مہذب اقوام کا ترجمان، انسانی حقوق،شہری آزادیوں کے احترام کا پاسبان اور عالمی قوانین کی پابندی کرنے والا جمہوری ملک ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت توسیع پسندانہ عزائم خونریزی دہشت گردی لا قانونیت اور ہر طرح کے قوانین پاؤں تلے روند کر جینیوا کنونشن سمیت معاہدوں کی دھجیاں بکھیرنے کی سیکڑوں مثالیں قائم کر چکا ہے جب تک عالمی برادری نے آزادی اور علیحدگی کی تحریکوں میں تفریق کیلئے از سر نو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتی بھارت طاقت کے استعمال کے سوا کوئی حل قبول کرنے کو تیار ہی نہیں مسئلہ کشمیر نہ تو زمینی لڑائی ہے نہ مذہبی جھگڑا یہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دنیا بھر کے حل طلب پرانے مسائل میں سے ایک ہے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت نہ دیا گیا تو دو ایٹمی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ؒخوفناک تصادم اختیار کر سکتی ہے جس سے نہ صرف عالمی امن ریزہ ریزہ ہو جائے گا بلکہ تیسری عالمی جنگ کا چھڑنے کے حالات پیدا ہو جائیں گے لہذا اقوام متحدہ اوآئی سی ،یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے سنجیدہ کوششوں پر توجہ مرکوز کریں بھارت جمہوریت کی آڑ میں دنیا بھر کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک کا روپ دھار چکا ہے جہاں اقلیتوں کے گرد عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے مقبوضہ جموں کشمیر میں اٹھ لاکھ قابض افواج کے بدترین مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کریک ڈاؤن کالے قوانین قتل و غارتگری خواتین کی عصمت دری کے واقعات اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ بھارت کے خلاف بین ثبوت ہے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے لائن آف کنٹرول وادی لیپہ سیکٹر میں سول آبادی پر بلا جواز بھارتی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیوں کا ٹرائل قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ھیکہ بھارت نے اگر بھول کر بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستانی کشمیری اقوام اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اسکی پیش قدمی کو پسپا کر کے قوت ایمانی اور قومی غیرت کی نئی تاریخ رقم کر دے گی ہمارے سیاسی اختلافات ہیں رہیں گے لیکن دفاع پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا جزوِ لاینفک ہے چوہدری لطیف اکبر نے بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر انکی لازوال جدوجھد کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے انکی جلائی ہوئی شمع کو صبح آزادی کے حصول تک خون کا نذرانہ پیش کر کے جاری رکھنے کا عزم کیا اور پوری قوم سے انکی برسی عقیدت و احترام سے منانے کی اپیل کی ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت کی پرتشدد کارروائیاں،بنیاد پرستی کی سرپرستی کو اسکے اپنی سالمیت کیلئے خطرے کا الارم ہیں۔

اقوام متحدہاوآئی سیبھار ت ثالثیسپیکرقانون اسمبلی لطیف اکبرسنجیدہ کوششیں کریںلطیف اکبر