ساہلیاں ملدیالاں ، دو رہائشی مکانات بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ کا ڈھیر
باغ (کشمیر ایکسپریس نیوز) ساہلیاں ملدایالاں کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں سردار خلیل احمد اور سردار اختر حسین کے دو رہائشی مکانات بجلی کے شاٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے
جس سے متاثرہ خاندان کا کروڑوں کی مالیت کا نقصان ابھی تک حکومت یا کسی بھی دوسرے ادارے نے تباہ حال خاندان کو کسی بھی قسم کی کوئ امداد فراہم نہیں کی
5,سیٹ 20،تولے کے زیورات اسلحہ لائسنس سمیت استعمال کی دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئ
دو مکانات کے اندر پوری زندگی کی جمع پونجی سے کوئ بھی شے نہ بچ سگی متاثرہ خاندان شدید بارشوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
ضلعی انتظامیہ نے بھی ابھی تک تباہ حال خاندان کی بحالی کے لیے کوئ کردار ادا نہیں کیا
دریں اثنا متاثرہ شخص سردار خلیل احمد نے صحافیوں کو بتایا کے آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کے دونوں گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
جس سے کوئ شے بھی نکالنا مشکل تھا ہم بھائیوں کی ساری زندگی کی جمع پونجی دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گئ
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہوئےکہا کے خدا راہ ہم متاثرہ خاندان کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں جائیں
تاک آنے والی سردی تک ہمارے بچوں کو سر چھپانے کے چھت مہیا ہو سکے
ہمارےکروڑوں مالیت کے گھر 5, سیٹ 20,تولے کے زیورات بستر ،بیڈ ،برتن کپڑ وں سمیت تمام ضرویات زندگی کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے
جاری شدید بارشوں میں ہمارے بچے کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،
ساہلیاں ملدیالاں ، دو رہائشی مکانات بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر راکھ کا ڈھیر