وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نیلم آمد پر شایان شان استقبال کریں گے،پیرمحمد مظہر سعید

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نیلم آمد پر شایان شان استقبال کریں گے،پیرمحمد مظہر سعید
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و

کشمیر مولانا پیرمحمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد

کشمیر کا نیلم آمد پر شایان شان استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد

کشمیر کا دورہ نیلم کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔نیلم

میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سے

نیلم کی تعمیروترقی، تعلیم اور صحت کے مسائل سمیت نیلم کے

انفراسٹرکچر اور سیاحتی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات

کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید

شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے متوقع دورہ نیلم کے انتظامات /اقدامات

کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجہ عارف محمود، ایس پی خواجہ محمد صدیق، مہتمم شاہرات سہیل قریشی، مہتمم برقیات سکندر خان،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت خواجہ مشتاق، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، پبلک ریلیشن آفیسران سردار نوشاد، مفتی عبید الرحمن نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ کو ڈپٹی کمشنر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے متوقع دورہ نیلم کے انتظامات /اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے متوقع دورہ نیلم کے دوران محکمہ شاہرات، محکمہ لوکل گورنمنٹ،محکمہ برقیات اور محکمہ سیاحت کومکمل انتظامات کو یقینی بنانے جبکہ محکمہ اطلاعات کو دورے کی کوریج کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

پیرمحمد مظہر سعیدشایان شان استقبالوزیر اعظم آزاد کشمیر کا نیلم آمد