موسلادھاربارش نے تباہی مچا دی، چٹی مٹی کا رہائشی نالہ سماہنی بھمبر میں بہہ کر جاں بحق

موسلادھاربارش نے تباہی مچا دی، چٹی مٹی کا رہائشی نالہ سماہنی بھمبر میں بہہ کر جاں بحق
سماہنی(زبیر سے)سماہنی میں موسلادھار برسات سے وسیع پیمانے پر تباہی چٹی مٹی کا رہائشی نالہ سماہنی بھمبر میں بہہ کر جانبحق

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہرات متاثر وادی کا بھمبر، میرپور سے رابطہ کئی گھنٹے منقطع رہا

تھاتھی ڈھیری اور موڑا تیال بنڈالہ میں رہائشی مکان مہندم ہو گئے ملوانہ جنڈی چونترہ کے قریب جنگلات سے گزرنے والی ایکسپریس فیڈر لائن پر چیڑھ کے درخت گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا

ندی نالوں میں اونچے درجہ کا سیلاب مسلسل دو روز شہری گھروں میں محصور رہے لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کڈیالہ درئیاں پہاڑی تودہ گرنے سے بند

پیرگلی میرپور ، جنڈی چونترہ بھمبر محکمہ شاہرات نے بحال کر دی چٹی مٹی کے قریب ہل پلی سے معمر شہری مولوی عبدالرحمن ولد محمد حسین نالہ بھمبر میں بہہ گئے

جنکی ڈیڈ باڈی نہ مل سکی بنڈی کس کے بالمقابل پہاڑ سرک گیا لاتعداد چیڑھ کے درخت ملبے تلے دب گئے

بیلہ کے قریب سلائیڈنگ سے شاہراہ جموں کی حفاظتی دیواریں مہندم ہو گئیں کڈیالہ ٹاور کے قریب بجلی کی مین لائن کے کھمبے سلائیڈنگ کی زد میں آگئے

سب ڈویژن سماہنی کے ندی نالوں میں تغیانی کا تسلسل شام گئے تک برقرار ہے

وادی بھر میں پہاڑی علاقوں میں سلائیڈنگ کی اطلاع موصول ہوئیں ہیں ڈسٹرکٹ وتحصیل ایڈمنسٹریشن نے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے

ضلع بھمبر میں جمعہ کے روز عام تعطیل کی گئی محکمہ مال کے پٹواری حضرات کے زریعے طوفانی بارشوں سے رونما ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے

 

موسلادھاربارش نے تباہی مچا دی، چٹی مٹی کا رہائشی نالہ سماہنی بھمبر میں بہہ کر جاں بحق

تباہی مچا دیچٹی مٹی کا رہائشیموسلادھاربارشنالہ سماہنی بھمبر میں بہہ کر جاں بحق