پنجاب پولیس کی چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی, پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز کی شدید مذمت 

پنجاب پولیس کی چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی, پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز کی شدید مذمت

برمنگھم ( پ ر ) پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈز برانچ کے جنرل سیکر یٹری ایس ایم عرفان طاہر کے گھر پر پولیس کی جانب سے رات 2 بجے بغیر وارنٹ ریڈ اور اہل خانہ کو ذدو کوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پنجا ب پولیس کے مسلح افراد نے جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ کی رہائشگا ہ سیٹلائیٹ ٹاون گوجرانوالہ میں چھاپہ مارا اور بغیر کسی قانونی اجازت نامہ اور وارنٹ کے زور زبردستی سے گھر میں سیڑھی لگاکر داخل ہو ئے پو رے گھر کی تلاشی لی تھوڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو ہراساں کیا اور انکے بھتیجوں حافظ محمد ایوب خان عمر 17 سال اور محمد یعقوب خان عمر 12 سال پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کیا ۔ اس دوران انکے والد محترم سنئیر صحافی و صدر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلیپمینٹ سردار محمد طاہر تبسم اور والدہ کو گالی گلوچ کیا , دھکے دیے اور خوف و ہراس پھیلایا ۔ جس پر بوڑھے والدین اور اہلخانہ انتہائی پریشانی ڈپریشن انزائٹی , ٹینشن ذہنی و نفسیاتی ٹارچر کا شکا ر ہو ئے ۔ پنجاب پولیس کا رات کو 1 بجے کسی باعزت شہری کے گھر داخل ہونا چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنا اور پولیس گردی کا عملی مظاہرہ پیش کرنا قابل مذمت ہے ۔ پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈ برانچ کےصدر عابد کاظمی ، سینیر نائب صدر واجد بشیر ، نائب صدور ابرار مغل ، ناصر راجہ ‘ سیکریٹری اطلاعات سرفراز احمد موسی ، جوائنٹ سیکرٹری عادل اعظم۔سیکریٹری مالیات نوشابہ یعقوب ، ممبران مجلس عاملہ لیاقت راجہ ،جبران آصغر ، آصف محمود براٹلوی ، معین علی، ممبران، تمیور شہزاد ، شہزاد اقبال ،اسرار علی چوہدری ، محمد بشارت قمر عباس کاظمی و دیگر نے حکومت پاکستان ، پنجاب حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس سارے معاملے کی محکمانہ آزادانہ انکوائری جلد از جلد کی جا ئے اور پولیس گردی میں شامل افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ تمام صحافتی تنظیمیں اور پاکستان پریس کلب برطانیہ، برطانیہ اور یورپ میں ایک عالمگیر احتجاج کا اعلان کریں گے ۔

پاکستان پریس کلب برطانیہ مڈلینڈزپنجاب پولیس کی چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی