کشمیر پریس کلب میرپور صحافتی کمیونٹی کا اہم ادارہ ہے,راجہ عرفان سلیم
میرپور( وسیم احمد خان) سینئر سپرٹینڈ پولیس آزاد کشمیر مایہ ناز ایوارڈ یافتہ عوام دوست آفیسر راجہ عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کشمیر پریس کلب میرپور صحافتی کمیونٹی کا اہم ادارہ ہے میرپور کی صحافتی کمیونٹی کے اتفاق اتحاد کا آزاد خطہ کے اندر مثبت پیغام گیا ہے۔ میرپور کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہری عوامی مسائل کے ساتھ اداروں کی اصلاح کر کے اپنا کردار ادا کیا ہے مجھے صحافی دوستوں کے اتحاد سے زبردست خوشی ہوئی اداروں کی مضبوطی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کے تمام دوستوں سے ذاتی تعلق ہے صحافیوں نے ہمیشہ پھر پور ساتھ دیا عزت ذلت اللہ تعالٰی کے ہاتھ ہوتی ہے ہم نے اپنی ذمہ نبھانے میں پورا کردار ادا کیا چیلنج سمجھ کر بے شمار مرحلے طے کئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت کامیابیاں عطا کرتے ہوئے بہت عزت دی سازشی سازشوں میں ہمیشہ بے نقاب ہوتے ہیں کسی بھی انسان کا عمل کردار اسکے بڑا چھوٹا ہونا ظاہر کرتا ہے منتخب باڈی کو مبارکباد دیتا ہوں توقع کرتا ہوں کے نازک حالات میں اپنا مثبت رول ادا کر کے مظلوموں کی آواز بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں کو مبارکباد اور ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر سید عابد حسین شاہ ، جنرل سکری راجہ سہراب احمد خان ، ڈپٹی سیکرٹری چوہدری خالد انجم، سیکرٹری مالیات عدنان جبار مغل سیکرٹری اطلاعات راجہ خلیل یوسف ،سینئر نائب صدر چوہدری فیصل گلزار نائب صدر رانا شبیر راجوروی ، چیرمین کشمیر کمیٹی ظفر مغل پریس کلب، سنئیر صحافیوں ارشد محمود بٹ، سجاد جرال ، شجاع جرال ، چوہدری راشد بشیر شہباز بخاری سمیت دیگر صحافیوں نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر شہری مسائل باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا