بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردملک ہے,علی رضا سید
میرپور (نمائندہ خصوصی )کشمیر سینٹر برسلز کے چیئر مین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے
جس نے عملاً مقبوضہ کشمیر پر اپنا جابرانہ تسلط بر قرار رکھنے کے لیے نہتے کشمیری عوام کو گذشتہ 7 دہائیوں سے تختہ مشق بنائے ہوئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں
اور ابتک لاکھوں کشمیری عوام شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروی اب بھی کالے قوانین کے تحت جیلوں میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور و محکوم ہیں
اور 5 اگست 2019ء کے بعد بھارتی سامراج نے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں کی نفی کرتے ہوئے
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر کے بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں
اور مقبوضہ کشمر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے اور اپنے جابرانہ قبضے کو دوام دینے کی پالیسی کے تحت جنوبی ہندؤں کو مقبوضہ کشمیر میں بسایا جا رہا ہے جو کہ قابل مزمت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میر پور کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے
بلا مقابلہ نومنتخب عہدیداران کو مبارک باددینے کے موقع پر نو منتخب صدر سید عابد حسین شاہ اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوئے کیا۔
چیرمین رضا سید نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیرپریس کلب آزاد کشمیر بھر کا سب سےہائی لائٹ ایشو کرنے اور بھارتی جابرانہ تسلط کے خلاف اور کشمریوں کے حق خودارادیت کے بڑا پریس کلب ہے
اور اس کے ذمہ داران نے ہمیں آزادی کےحصول کے لیے اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کیا ہے اور اس بڑے پریس کلب میں کشمیر کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہر سطح پر یورپی ممالک میں مسلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے