اے کے این ایس الیکشن میں حکومتی مداخلت،ایگزیکٹو باڈی کا امجد چوہدری کو صدر ماننے سے انکار
راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے13میں سے 9نومنتخب عہدیداروں نے امجدچوہدری پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں صدر اے کے این ایس ماننے سے انکار کردیا ۔
راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے13میں سے 9نومنتخب عہدیداروں نے امجدچوہدری پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں صدر اے کے این ایس ماننے سے انکار کردیا ۔
الیکشن میں حکومتی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی کے لیے ہفتہ 7 ستمبر2024کو مظفرآباد میں تنظیم کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
یہ فیصلہ سردار زاہد تبسم کی زیر صدارت آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا
جبکہ اجلاس میں مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن کے ممبران سے مشاورت کی گئی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا
حکومت نے اخباری مالکان کی تنظیم کے الیکشن میں مداخلت کی۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی ایماء پر سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب نے صدر اے کے این ایس کے عہدے کے ووٹ کیلئے راولپنڈی اسلام اباد،مظفرآباد اور میرپور میں ممبران کو مبینہ طور پر اشتہارات اور رقم کا لالچ دیا
جس کی آڈیوز موجود ہیں،اجلاس میں کہا گیا کہ اے کے این ایس اخباری مالکان کی تنظیم ہے اے کے این ایس کے الیکشن میں حکومتی مداخلت آزادی صحافت پر حملہ ہے
جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اجلاس میں سردار زاہد تبسم کو گروپ لیڈر نامزد کرتے ہوئے انہیں فیصلہ سازی کا اختیار دیدیا
جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان 7 ستمبر کو مظفرآباد میں جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائیگا۔