جامعہ پونچھ،داخلوں میں 16ستمبرتک توسیعی ،15اکتوبر سے کلاسوں کا آغاز
راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے داخلوں میں 16ستمبر 2024تک توسیعی کر دی گئی ہے۔
جس کے باعث شعبہ کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اب 19ستمبر 2024کو ہونگے۔
قبل ازیں شعبہ کمپیوٹر سائنسز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 5ستمبر کو منعقد ہو نا تھے۔
ناظم الامور طلبہ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج میں تاخیرکے باعث اور داخلوں کے خواہش مند طلبہ کی سہولت کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔
پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ نئے شیڈول کی مطابق 30ستمبر کو پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے گی
جبکہ 2اکتوبر سے 4اکتوبر تک فیس جمع کرائی جا سکے گی۔7اکتوبر کو دوسری میرٹ لسٹ آویزاں ہو گی
جبکہ امیدوار 9تا 11اکتوبر فیس جمع کرا سکیں گے ۔15اکتوبر سے کلاسز کا باقاعدہ آ غاز ہو گا۔
پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی ،ایم فل ،ایم ایس سی آنرزکیلئے (UGAT) سبجیکٹ امتحان 23ستمبر2024کو فیکلٹی آف ایگریکلچر میں منعقد ہو نگے۔
جامعہ پونچھ،داخلوں میں 16ستمبرتک توسیعی ،15اکتوبر سے کلاسوں کا آغاز
یہ بھی پڑھیں