ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام,فتح پور تھکیالہ کڈنی ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح
نکیال(غلام ربانی سے)ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام نکیال کے پہلے فتح پور تھکیالہ کڈنی ڈائیلسز سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا سنٹر کا افتتاح گردے کی مریضہ محترمہ نسیم بیگم نے فیتہ کاٹ کر اپنے دست مبارک سے کیا ۔
مولانا مفتی عبدالرحمن جامی نے افتتاح کے موقع پر سنٹر کے آغاز خیر و برکت مریضوں کی صحت و تندرستی اور اسے قائم کرنے والے احباب کے لیے دعا فرمائی
کڈنی سنٹر کے آغاز پر آج تین مریضوں عبدالقیوم ،شہزاد احمد اور بابو چوہدری مشتاق کا ڈائیلسز کیا گیا
اس حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں نقابت کے فرائض محمد منشاء عطاری نے سرانجام دئیے
تقریب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی سید شفقت حسین شاہ ،آزاد کشمیر کے معروف میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلیم خان ،سابق پولٹیکل سیکرٹری سردار شفیق خان انقلابی ،ڈاکٹر سردار نصراللہ صادق ایم ایس ڈی ایچ کیو کوٹلی ،ڈاکٹر محبوب ایم ایس باغ ،سیماب اسلم اسسٹنٹ کمشنر نکیال ،چوہدری نوید احمد ایس ایچ او نکیال ،سابق چئیرمین بلدیہ سید تجمل عتیق ،سردار نعیم اقبال ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ،ملک عبدالقیوم پرنسپل ڈگری کالج نکیال ،سید کلیم حسین شاہ افسر مال میرپور ،ڈاکٹر سردار عطارد ،ظہیر حمزہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ ،سید علی احمد ایڈووکیٹ ،سردار اکبر ایڈووکیٹ ،مفتی عبدالرحمن جامی ،ڈاکٹر اسعد محمود قادری ،لیبن ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالقیوم کیانی ،سردار عبدالشکور صدر انجمن تاجراں ،چنار ویلفئیر ٹرسٹ کے چوہدری عتیق برسالوی نے خطاب کیا
تقریب میں نگران دعوت اسلامی محمد ظفر عطاری ،ڈاکٹر عمیق الرحمن ،ڈاکٹر شیراز ،ڈاکٹر عمر ،ڈاکٹر عفت خلیل ،ایپکا تحصیل نکیال کے صدر سردار شہزاد جانی ،معروف ٹرانسپورٹر مرزا ریاض ،سماجی شخصیت مرزا طارق ،رستم کشمیر پہلوان طفیل ،سماجی شخصیت صوبیدار اسماعیل ،سماجی شخصیت سخی ولائت منہاس ،ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالکریم منہاس ،مدرس اکرم منہاس ،محمد اشرف منہاس ،ڈسٹرکٹ کونسلر سردار رحیم عبداللہ ،چئیرمین یونین کونسل جندروات ابرار گلشن ،سردار شیراز کریلوی ،جنرل سیکرٹری کورٹ معروف قانون دان اجمل سلطانی مبلغ دعوت اسلامی عباس عطاری ،مرزا عجائب جرال ،ریٹائرڈ بینکار امجد حسین شاہ ،سید ظفر حسین شاہ ،صدر پریس کلب نعمان شفیع چوہدری ،بزنس مین ملک محبوب عالم سابق صدور پریس کلب سید قمرابرار ،ابرار عالم کاروباری شخصیت عدنان محمود ،چوہدری ناصر محمود ایڈووکیٹ ،وزیر بحالیات کے پی اراوزچوہدری صاحبداد ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر ملک شاہ نواز ،سردار وسیم مجیب ،ریٹائرڈ ڈی ای او سائیں سلطان ،مرزا سہیل جرال ،کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات ،انتظامی و محکمہ صحت کے آفیسران ،سہارا بلڈ ڈونیشن کے رضاکاران ،سول سوسائٹی نے شرکت کیں
ٹیم ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ کے ممبران اعجاز سردار ،تعظیم منہاس ،ظہیر منہاس نے میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے افتتااحی پروگرام میں شرکت پر تمام معزز مہمانون کا دلی شکریہ ادا کیا
کڈنی ڈائیلسز سنٹر تقریبا ڈیڈھ کروڑ کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچاہے جس میں جدید مشینری تنصیب کی گئی ہے اور گردے کے مریضوں کا بلکل فری علاج شروع کیا گیا ہے