حویلی میں آئی ٹی بورڈ کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کریں گے،فیصل راٹھور

حویلی میں آئی ٹی بورڈ کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کریں گے،فیصل راٹھور
حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں آئی ٹی بورڈ

کے درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،حویلی کہوٹہ کے ساتھ تحصیل خورشید آباد،ممتازہ آباد کو ریکارڈ جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ عام لوگوں کوریلیف مل سکے،اس سے پہلے انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل حویلی کے انچارج فیصل الطاف راٹھور کی جانب سے آئی ٹی بورڈ کے پراجیکٹ *کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے وزیر حکومت کو بریفنگ دی
گئی اور بتایا کہ حویلی کے 40 مواضعات کے 50000 مالکان کا ریکارڈ
کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے، مذکورہ مواضعات سے 4000 نقولات و 500 انتقالات جاری و درج کیے گئے ہیں. 1000 سے زائد فرد بدرات کے ذریعے ریکارڈ کی درستگی بھی عمل میں لائی جا چکی ہے.مزید یہ کہ 700000 سات لاکھ سے زائد رقم داخل خزانہ سرکار کی جا چکی ہے.وزیرحکومت نے آئی اس عمل کو بے حد سراہا اور کمپیوٹرائزیشن کو جاری رکھنے میں درپیش فنڈز کے مسائل کو حلکرنے کے لئیے تمام تر وسائل کی فراہمی کا یقین دلایا.

 

یہ بھی پڑھیں

سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور (مرحوم)کی ہمشیرہ محترمہ، وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، راجہ مسعود ممتاز راٹھور اور راجہ محمود ممتاز راٹھور کی پھوپھو، راجہ زولفقار حفیظ کی والدہ محترمہ”ملکہ خاتون” طویل علالت کے بعد داعئ اجل کو لبیک کہہ گئی ہیں۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت۔ صاحبزادہ سید ماجد گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بساہاں شریف، تحصیل مفتی محمد صادق قادری علاؤہ ضلع حویلی بھر کے جملہ علمائے کرام ، سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات، سول سوسائٹی ،وکلا، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹ یونین، طلباء، میڈیا نمائندگان اور عوام علاقہ نے مرحومہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ اظہار افسوس کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مرحومہ نیک سیرت خاتون تھیں۔نماز جنازہ مولانا ظہیر راٹھور نے پڑھایا اور مرحومہ کی بلندی درجاتِ کے لئے خصوصی دعا کی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں اور بزریعہ ٹیلی فون اظہار افسوس کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

حویلی میں آئی ٹی بورڈفیصل راٹھورمسائل ترجیحی بنیادو ں