عباس پور،توہین اسلام کے الزام میں گرفتارعاصمہ بتول معافی مانگنے پر رہا 

عباس پور،توہین اسلام کے الزام میں گرفتارعاصمہ بتول معافی مانگنے پر رہا
عباس پور( نمائندہ خصوصی )توہین اسلام کے الزام میں گرفتار کیمونسٹ خاتون کو معافی مانگنے پر رہا کر دیا گیا

خاتون کے ساتھ والدین نے بھی بیٹی کے اقدام پر عوام سے معافی مانگ لی ڈاکٹر لال خان کی سیاسی جماعت طبقاتی جدوجہد سے وابستہ عاصمہ بتول سکنہ گھمیر قوم دولی نے اپنی سوشل میڈیا وال پر ایک مرتد شاعرہ کی خلاف اسلام پوسٹ پر اشتعال پھیل گیا

جس پر تھانہ عباس پور میں ایف آئی آر درج کر کے عاصمہ بتول کو گرفتار کیا گیا بعد میں تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا

اعلی حکومتی شخصیت نے مداخلت کر کے علماء کو قائل کیا کہ وہ صلح کریں جس کے بعد تھانہ راولاکوٹ میں گرفتاری سے دوچار عاصمہ بتول نے تحریری بیان حلفی جمع کروا یا

جس میں مرتد شاعرہ کی نظم پھیلانے کو اپنی غلطی قرار دیا اور حلف اٹھایا کہ وہ دہریہ نہیں بلکہ دین اسلام پر مکمل یقین رکھتی ہے

اگر آئندہ کوئی خلاف اسلام سرگرمی کی یا کسی اور کی اسلام دشمن سرگرمیوں میں شمولیت سامنے آئے تو علماء کو حق ہوگا وہ اسلام کے مطابق سزا دیں۔

عباس پور،توہین اسلام کے الزام میں گرفتارعاصمہ بتول معافی مانگنے پر رہا 

توہین اسلام کے الزام میں گرفتارخاتون معافی مانگنے پر رہاعباس پور