گلہ کنٹ تابھاٹہ کوٹ سڑک پر سفر عوام علاقہ کیلئے وبا ل جان
حکومت آزاد کشمیر کوئی سپیشل سروس چلائے،ہماری گاڑیوں کی بس ہو گئی،عوام علاقہ بے بس ہو چکی ہے
وزیر حکومت سردار فہیم ر بانی آپ نے ووٹ لیا، مشکلات کو مدنظر رکھ کر روڈ کا کام شروع کروایا جائے،عوام علاقہ
بیٹھک بلوچ ( نمائندہ کشمیر ایکسپریس ) گلہ کنٹ تابھاٹہ کوٹ سڑک پر سفر عوام علاقہ کیلئے وبا ل جان کے مترادف۔
حکومت آزاد کشمیر کوئی سپیشل سروس چلائے،ہماری گاڑیوں کی بس ہو گئی۔
کشمیر ایکسپریس سے عوام علاقہ بھاٹہ کوٹ کے ایک وفد نے گفتگو کرتے ہوئے
سردار محمد ولایت،لطیف قریش، ممبرکونسلر عرفان،سردار محمد جمیل،ڈاکٹر ظفراللہ،حولدار رزاق،سردار محمد عظیم،ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ عوام علاقہ بے بس ہو چکی ہے ۔
کیونکہ ہمارے پاس ایسی کوئ گاڑی نہیں کہ ہم اس سڑک پر چلائیں۔ایک تندرست صحت مند آدمی کے مورے ٹل جاتے سفر کرتے
اگر کس مریض یا کوئی ڈیٹ باڈی لے جانی ھو تو بھاٹہ کوٹ سے گلہ ۔بٹیھک تک ہڈیاں ٹوٹ جاتی نیز جب بارش ھو جا ے
تو ملازم ٹیجر حضرات اس جگہ سے گزر کر اپنی ڈیوٹی پر جاتےوہ بھی لیٹ ہو جاتے ہیں ۔
سیاست دان ہم سے تھوک کے حساب سے ووٹ لیکر غاہب ھو جاتے ایک ٹھیکیدار آیا کچھ کٹائی کر کے مٹی ڈال کر تھوڑی سولنگ کر کے پہلےسے مزید مشکل ہو گئی۔
شدید مشکلات سے دو چار۔ خدا رہ ہمارے اوپر رحم کرو ۔ وزیر حکومت سردار فہیم ر بانی آپ نے ہم سے ووٹ لیاہواہے۔
ان لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ہماری روڈ کا کام شروع کروایا جائے۔