میونسپل کارپوریشن میرپورکے متعدد ملازمین حکام بالا کی خدمت پر مامور

میونسپل کارپوریشن میرپورکے متعدد ملازمین حکام بالا کی خدمت پر مامور

 

میونسپل کارپوریشن میرپور

میرپور (وسیم احمد خان) تارکین وطن، متاثرین منگلا ڈیم کے شہر منی لندن کا اہم ترین ادارہ میونسپل کارپوریشن میرپور سفید ہاتھی کا روپ دھار کر سرکاری خزانے پر بوجھ بن گیا، ملازمین کی فوج ظفر موج، ماہنامہ اڑھائی کروڑ کی تنخواہیں سرکاری خزانے پر بوجھ، متعدد ملازمین حکام بالا کی خدمت پر مامور ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ملازمین کو اصل جائے تعیناتی پر حاضری کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا،

بلدیہ میرپور کے تمام شبعہ جات مفلوج ہو کر رہ گئے، بلدیہ میرپور کے مرکزی داخلی گیٹ اور فرنٹ پر ادارے کا نام اور قرآنی آیات کی حالت بلدیہ میرپور کی کارکردگی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت، کارپوریشن کا پہلا لفظ “کا” طویل عرصے سے غائب جبکہ قرآنی آیت مبارکہ کا ترجمہ اور اعراب گر چکے ہیں جس سے توہین آیات ہو رہی ہے ،

میئر چوہدری عثمان خالد کی پراگریس روزانہ حاضری تک محدود، شہر کی بہتری تعمیر ترقی خوب صورتی کے لیےخاطر خواہ اقدامات نہ کر سکے چیف آفیسر مغیث ریاض کی سکہ شاہی عروج پر، کوئی پوچھنے والا نہیں، محرومیوں میں اضافہ میئر چوہدری عثمان خالد میرپور عوامی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام، شہر مسائلستان کی آماجگاہ بن گیا، شہر کی اہم شاہرات، پوش سیکٹروں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر مستقل کچہرہ کنڈیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، شبعہ صحت صفائی کا عملہ طویل عرصے سے غائب ہے، شہر بھر میں تجاوزات تھڑوں کی بھر مار ہے بزرگ خواتین بچوں اور طالبات کو پیدل چلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فٹ پاتھ مکمل تجاوزات کی زد میں ہے پیدل چلنا محال ہے، اہم شاہرات پر ریڑھیوں کی بھر مار ہے جن میں اکثریت غیر ریاستی افراد کی ہے، دفتری اوقات کے بعد درجنوں ریڑھی بان مرکزی شاہرات پر آجاتے ہیں، ریڑھی مافیا کی بدولت ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے وہاں شہریوں کو کار پارکنگ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکام کی کمزور گرفت نااہلی کی بدولت شہر بھر میں آوارہ جانوروں کی بھر مار ہے اہم شاہرات، گلی محلوں میں آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں، جابجا گندگی کے ڈھیروں پر پروش پانے والے قصابوں کے جانور ہی ذبح ہوتے ہیں شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہیں، پھاٹک مویشیاں کے ٹھیکیدار کو بلدیہ حکام کے متعدد نوٹس، حکام اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں، شہری حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف بازاروں، دفاتر، چوکوں، شاہرات اور گلی محلوں میں آوارہ جانوروں کی نشاندہی کرتے ہیں مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، میئر چوہدری عثمان خالد، چیف آفیسر مغیث ریاض ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہیں شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو گیا ہے

 

میونسپل کارپوریشن میرپور

میونسپل کارپوریشن میرپور میں غیر جریدہ ملازمین کی کل تعداد 324 ہے جو ماہنامہ 22،64،117 روپے تنخواہ حکومت کی گرانٹ سے وصول کرتے ہیں جبکہ 40 ایڈہاک ورک چارج ملازمین مختلف شبعہ جات میں تعینات ہیں، جو ماہنامہ 14،68،390 روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں،

 

غیر جریدہ ملازمین کی تفصیل، شبعہ انتظامیہ، 15،شبعہ آکاونٹس 3، شبعہ جوڈیشنل 4، شبعہ ٹیکس 6،شبعہ بس اسٹینڈ 6،شبعہ صحت و صفائی 125، شبعہ اسٹیٹ 25، شبعہ تعمیرات 9،شبعہ مینٹنس 6،شبعہ بجلی 9،شبعہ روڈ گینگ 19، مینٹنس سروس 15،شبعہ شجر کاری 11،شبعہ تعمیرات نائب قاصد 5 ملازمین بلدیہ میرپور میں تعینات ہیں

حکام بالا کی خدمت پر مامورسرکاری خزانے پر بوجھمیونسپل کارپوریشن میرپور