سید عبدالحمید شاہ بخاری کی بطور اے ای او لسڈنہ تعیناتی ،عوام علاقہ کا خوشی کا اظہار
حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سید عبدالحمید شاہ بخاری کی بطور اے ای او لسڈنہ تعینات عوام علاقہ کا خوشی کا اظہار
تفصیل کے مطابق بوائز مڈل سکول پلاں گھکھڑاں کے صدر معلم سید عبدالحمید بخاری کی بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر لسڈنہ تعیناتی پر عوام علاقہ نے حکومت ازاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا
سید عبدالحمید بخاری ضلع حویلی کے لائق ترین اور محنتی صدر معلم ہیں انہوں نے عرصہ تعیناتی مڈل سکول پلان گھگڑاں میں بہترین تعلیمی نظام قائم کیا
اوران کے سکول کے طلبہ نے بورڈ میں پوزیشنین حاصل کی اور ان کا سکول حویلی کے بہترین نمایاں سکولوں میں سے ایک ہے
سید عبدالحمید بخاری کو اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر لسڈنہ تعینات ہونے پر عوام علاقہ نے مبارکباد دی
اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ضلع حویلی کے اندر اپنے ماتحت اداروں میں بہترین تعلیمی نظام قائم کریں گے
اوربے شمار سکولوں کی حالت زار کو درست کریں گے عوام علاقہ حویلی نے حکومت ازاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے سید عبدالحمید بخاری کو اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر تعینات کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت ضلع حویلی کے اسکولوں کے اندر بہتری کے لیے حکومتی سطح پر تعاون کریں