6 ستمبر غیر متز لزل عزم،جذبہ حب الوطنی عظیم قربانی کی علامت ہے،احسن بختاوری

6 ستمبر غیر متز لزل عزم،جذبہ حب الوطنی عظیم قربانی کی علامت ہے،احسن بختاوری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا ہے یوم دفاع شہدا کے لواحقین کے ساتھ ساتھ پوری قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے، 59سال قبل ہماری بہادر افواج نے ثابت کر دیا کہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں ،جو قومیں اپنے شہدا کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے یوم دفاع کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پر پوری قوم ارض پاک کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، 6 ستمبر غیر متز لزل عزم،جذبہ حبہ الوطنی،عظیم قربانی کی علامت ہے،  ہمارے ہیروز مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں،احسن بختاوری نے کہا کہ آج بھی ہم جن حالات کا شکار ہیں وہ کسی جنگ سے کم نہیں ہیں،ہماراازلی دشمن ہمارے خلاف ہائبرڈ جنگ میں مصروف ہے اور ہمیں تقسیم کر رہا ہے، صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا، ہم متحد ہو جائیں تودشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

6 ستمبر غیر متز لزل عزماحسن بختاوریجذبہ حب الوطنیعظیم قربانی کی علامت