پائیلٹ ہائی سکول حویلی کہوٹہ میں تقریب،وطن عزیزکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا،راجہ عمران
حویلی کہوٹہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش و عزت واحترام اور اس عہد ک تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا صبح نماز فجر کے وقت مساجد میں 1965کے شہدا ء کی روح کے ایصال ثواب کے لیےخصوصی دعائیں کی گئی یوم دفاع کے موقع پائیلٹ ہائی حویلی کہوٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران سول سوسائٹی طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم شہداء 6 ستمبر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کی حفاظت کی اور بزدل دشمن کو منہ کی کھانی پڑی اُنہوں نے کہا افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج ہے،افواج پاکستان کے اندر موجود جذبے اور جرات کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، 6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر کرنل شاہزیب کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ہماری اجتماعی زمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسل کو قومی دنوں کی اہمیت کے حوالے سے روشناس کرائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 06 ستمبر کے حوالے سے مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں پر انھیں زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جو ہر طرح کے چیلنجرز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر اور بھروسہ ہے افواج پاکستان نے ہر دور میں بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کیا۔جموں کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی جانون کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیریوں کو انُ کا بنیادی حق خوداردیت مل کر رہے گا افواج پاکستان پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہو دیوار کی طرح کھڑے ہیں مقررین کا کہنا تھا ہماری پاک افواج نے ماضی میں بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور اب بھی اگر بزدل بھارت نے ہماری پاک دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو گھر میں گھس کر ماریں گے،6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سکولز کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے انعقاد اور ٹیبلو پیش کیے پاک آرمی کی طرف کمانڈنگ افسر نے اچھی کارکردگی دیکھنے والے طلباء و طالبات کو شیڈز دی جبکہ ڈپٹی کشمیر نے نقدی انعامات دئیے