پاک فوج کے کردار پر انگلی اٹھانے والے وطن عزیز کے وفادار نہیں ہوسکتے،یاسر ریاض

پاک فوج کے کردار پر انگلی اٹھانے والے وطن عزیز کے وفادار نہیں ہوسکتے،یاسر ریاض

میرپور (نمائندہ خصوصی) یوم دفاع پاکستان ملک بھر کی طرح میرپور آزاد کشمیر میں ملی جوش وجذے کے ساتھ منایا گیا یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہوئی، شہداء کی قبروں پر سلامیاور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1 میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خاور علی شوکت تھے، یوم دفاع پاکستان کی پر وقار تقریب میں سکول کے طلباء نے مختلف پرفارمنس پیش کی، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی میرپور نے پرچم کشائی کی، بینڈ گروپ کے طلباء نے قومی ترانوں کی دھن بجائی، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی خاور علی شوکت نے پریڈ کامعائنہ کیا، تقریب سے ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، پرنسپل ادارہ محمد ادریس چوہدری، ڈویژنل ڈائریکٹر محمکہ تعلیم سید تخلیق الزمان بخاری نے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں مل کر اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، قوم یکجا ہو کر فورسز؛ ور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو،قوم کو اپنے محفوظ مستقبل کے لئے قربانیاں دینی ہوتی ہیں، نوجوان طلباء جس شبعہ زندگی میں آگے جائیں بھرپور محنت لگن اور حوصلے سے کام کریں گے تو ملک کو درپیش مسائل و مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے ہمیں شہادت کی موت پر فخر ہے جو قوم شہادت پر فخر کرتی ہو اسے شکست دینا ناممکن ہے چھ ستمبر ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم کو چکنا چور کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ملکی سلامتی کے لئے آخری حد تک جانے والی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، تقریب کے آخر میں شہداء کے بلندی درجات اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی

06ستمبر یوم دفاع پاکستانپاک فوج کے کردار پر انگلی اٹھانےپاک فوج کے کردار پر انگلی وطن عزیز کے وفادار نہیں ہوسکتےڈپٹی کمشنر یاسر ریاض