عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ،ثمینہ احسان
اسلام آباد (پ. ر) سات ستمبر ہماری تاریخ کا وہ روشن اور تاریخ ساز دن ہے جب ہزاروں مسلمانوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی .
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری, اس کے ایمان کا تقاضا اور اخرت میں شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذریعہ ہے
.ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے. اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے اور اگر یہ عقیدہ محفوظ نہیں تو دین محفوظ نہیں.
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہیدنے ختم نبوت کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ قران کریم میں 100 سے زائد آیات اور ذخیرہ احادیث میں 200 سے زائد احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اس عقیدے کا اثبات کر رہی ہیں
جن میں پوری تفصیل سے ختم نبوت کے ہر پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے. قرون اولیٰ سے لے کر آج تک پوری امت مسلمہ کا اجماع چلا آ رہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کے بعد نبوت کا دعوی کفر ہے.
خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جو عظیم قربانی دی وہ تاریخ کے صفحات میں موجود ہے.
اسی کی پیروی میں پاکستان میں قادیانیت کی شکل میں اس فتنے نے سر اٹھایا تو عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے ایک عظیم تحریک چلائی جس کے نتیجے میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا
دنیا اور اخرت میں سرخرو ہونے کے لیے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے ہر ایک مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.