انجینئر امیر مقام،چوہدری محمد عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے

انجینئر امیر مقام،چوہدری محمد عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے

حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر امورکشمر انجنئیر امیر مقام،سابق وزیر حکومت,نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری محمد عزیز کے گھر تعزیت کے لیے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے،

اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق،برسٹر افتحار گیلانی کے علاؤہ راجہ فیصل آزاد،ملک ذوالفقار،عبدالخاق وصی چوہدری اعجاز کھٹانہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع وفاقی وزیر آمور کشمیر انجئیر امیر مقام نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کے فرزند محسن عزیز،بلال عزیز اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

قائد میاں محمد نواز شریف،وزیر اعظم شہبار شریف،کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں

مرحوم چوہدری محمد عزیز ایک منجھے ہوئے سیاست دان تھے جنہوں نے سیاست میں اپنے بل بوتے پر نام کمایا اور ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا،

مرحوم چوہدری محمد عزیز کا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اہم کردار تھا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

اس موقع پر وفاقی وزیر آمور کشمیر نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور جملہ پسماندگان کو صبرے جمیل عطا فرمائے ،

 

انجینئر امیر مقام،چوہدری محمد عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے

انجینئر امیر مقامانجینئر امیر مقام حویلی کہوٹہ پہنچ گئےچوہدری محمد عزیزکی وفاتحویلی کہوٹہ پہنچ گئےقائد میاں محمد نواز شریفمسلم لیگ ن آزاد کشمیر
Comments (1)
Add Comment