حویلی کہوٹہ میں نایاب زخمی تیندوا شہری آبادی میں نکل آیا،ویڈیو وائرل

حویلی کہوٹہ میں نایاب زخمی تیندوا شہری آبادی میں نکل آیا،ویڈیو وائرل

حویلی کہوٹہ(کشمیر ایکسپریس نیوز) حویلی کہوٹہ میں نالہ بیتاڑ کے مقام پر نایاب زخمی تیندوا شہری آبادی میں نکل آیا ،محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم موقع پر پہنچ گی ،

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار وں نے جال کی مدد سے تیندوے کو گھنٹوں کی مشقت کے بعد پکڑا لیازخمی تیندوا وٹرنری ہسپتال کہوٹہ منتقل

کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں نایاب تیندوا زخمی حالت میں حویلی کہوٹہ کے نالہ بیتاڑ کے کنارے پر پڑا ملا

راہگیروں نے زخمی تندوا دیکھا اور اسے ریسکیو کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی لوگوں نے جب تندوے کے قریب جانے کی کوشش کی تو وہ چلانے لگا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے سہولیات اور جدید آلات کے فقدان کے باوجود رسیوں اور جال کی مدد سے ریسکیو کر کے ویٹرنری ہاسپٹل منتقل کیا

وائلڈ لائف اسلام آباد کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہو چکی ہے جلد حویلی کہوٹہ پہنچ جائے گی مقامی لوگوں نے زخمی تیندوے سے فاصلہ رکھ کر سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنائیں ۔

عوام علاقہ نے بغیر کسی ریسکیو سہولیات کے تیندو کو ریسکیو کر نے پر سپروائزر وائلڈ لائف اور ان کی ٹیم مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ

حکومتِ وقت محکمہ کو جدید آلات فراہم کرے تاکہ مستقبل میں کسی نقصان سے بچا جا سکےخیال رہے آزاد کشمیر میں تیندوے اکثر خوراک کی تلاش میں انسانی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں۔

جدید آلات کے فقدانحویلی کہوٹہ میں نالہ بیتاڑ کے مقام پر نایاب زخمی تیندواحویلی کہوٹہ میں نایاب زخمی تیندوا شہری آبادی میں نکل آیامحکمہ وائلڈ لائفوائلڈ لائف اسلام آبادویڈیو وائرل