کشمیرمیں سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،انجئنیر امیر مقام

کشمیرمیں سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،انجئنیر امیر مقام

 

باغ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجئنیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیر جنت نظیر ہے،دلفریب سرزمین میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،تحریک آزاد ی کشمیر میں حکومت پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی وسفارتی سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی،آزاد کشمیر کے عوام کو بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں دی سبسڈی یہاں کے عوام کا حق تھا حکومت پاکستان کشمیری عوام کو مزید سہولیات مہیا کرے گی،آزاد کشمیر کے بلند وبالا پہاڑ خوبصورت جھیلیں گھنے جنگلات،شفاف بہتے پانیوں اور صاف آب و ہوا دیکھ کر جنت کا گماں ہوتا ہے،ان علاقوں میں سیاحت کی ترقی کے لیے جدید انفراسٹریکچر کی تعمیر کی ضرورت ہے حکومت پاکستان آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی،وزیر امور کشمیر نے بیرپانی میں اندروٹ نالہ کے اوپر عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر آر سی سی پل کی تعمیر کا اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیبر ونگ کے صدر راجہ سعید کی رہائش گاہ بیرپانی اندروٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری اعجاز کٹھانہ کی طرف سے استقبالیہ تقریب میں گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر چوہدری طارق فاروق،سابق وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی،ملک ذوالفقار،مئیر مظفرآباد سید سکندر گیلانی،صدر پریس کلب اکمل عارف، مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدرراجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی،حلقہ وسطی باغ کے صدر عظمت منہاس،سابق ایڈمنسٹریٹر سعید انقلابی،ملک آفتاب اعوان،راجہ خورشید عالم،سیبل چغتائی،مرتضیٰ شاہ،ڈاکٹر راجہ عبدالحفیظ،راجہ رضوان ودیگر موجود تھے،وزیر امور کشمیر گزشتہ روز دو روزہ دورے پر باغ تشریف لائے اپنے دورے کے دوران انہوں نے دھیرکوٹ،بیرپانی،لسڈنہ،باغ شہر میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی وزیر امور کشمیر نے آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ان علاقوں میں سرماہی اور گرمائی سیاحت کا بہت بڑا پوٹنشل موجود ہے سیاھوں کی سہولیات کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے،دریں اثناء سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سنیئر قانون دان راجہ سجاد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے وفد نے وزیر امور کشمیر سے ملاقات کی وفد میں ڈسٹرکٹ بار باغ کے صدر راجہ محمود ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سید مظاہر کاظمی،مسلم لیگ ن وکلاء ونگ کے صدر سید واجد گردیزی ایڈووکیٹ،سردار مراد انور ایڈووکیٹ،راجہ ثاقب منہاس ایڈووکیٹ،ودیگر بھی موجود تھے وکلانے وزیر امور کشمیر کو آزاد کشمیر کے وکلا کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر وکلاء کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے وزیر اعظم نے وکلاء سے وعدہ کر نے کے باوجود وکلا کے لیے میڈیکل سہولت کے لیے فنڈز ادا نہیں کیے اس پر وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے آپ کے مسائل کے حوالے سے بات کروں گا۔

انجئنیر امیر مقامکشمیرمیں سیاحت کے فروغہنگامی اقدامات کی ضرورت
Comments (1)
Add Comment